ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
کی دیکر جو کچھ پوچھنا ہو اس سے پوچھے بدوں اس کے کوئی کھیر تو ہے نہیں کہ چٹادی جاوے گی - اپنی غرض کے لئے کسی مسلمان کی مصلحت آزادی میں خلل نہ ڈالنا چاہئے ایک صاحب نے لکھا کہ میرے یہاں ایک دیندار نوکر ہے - مجھے اس سے بہت انس ہے لوگ اس کو درغلاتے ہیں کہ مزدوری میں زیادہ نفع ہے - تعویز مرحمت فرمایا جاوے کہ وہ میرا مطیع رہے اور مجھ سے علیحدہ نہ ہو - فرمایا کہ افسوس اپنی غرض کے لئے آپ ایک مسلمان کی مصالح اور آزادی میں خلل ڈالتے ہیں - اپنی اس خود غرضی کا تعویز ڈھونڈہئے - عقل کا فتویٰ مقدم ہے شوق کے فتویٰ پر فرمایا کہ عقل کا فتویٰ مقدم ہوتا ہے شوق کے فتویٰ پر اس لئے مقدم ہی پر عمل کرنا مناسب ہے - رضا اصل مطلوب ہے فرمایا کہ رضا اصل مطلوب ہے - اگر ذوق شوق نہ ہو نہ سہی - تبدل اوقات مضر نہیں ' اس احوال اس طریق میں لازم ہے دوام وا اتقامت اصل چیز ہے ایک مرید کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا کہ یہ تبدل اوقات جو بضرورت ہوا ہے کہ بوجہ چھوٹی رات ہونے کے آنکھ کھلتی ذرا بھی مضر نہیں - باقی تغیر احوال اس طریق میں امر لازمیی ہے اس کی طرف التفات نہ فرماویں - دوام واستقامت اسو طریق میں اصل ہے جس کا آپ نے عزم فرمارکھا ہے - حق تعالیٰ مدود برکت فرماویں بعد نماز فجر اور بعد مغرب سب برابر ہے - اگر ایک جگہ بیھٹنا کسی وجہ سے نہ ہوسکے تو چلتے پھرتے بھی کافی ہے - البتہ اگر ایک وقت میں تو بیٹھنا ممکن ہوا اور دوسرے میں نہ ہو تو اس وقت کو ترجیح ہے جس میں بیٹھنا ممکن ہے - شرمندگی کا تدارک ایک صاحب نے عرصہ سے خط نہ لکھنے کی وجہ سے شرمندگی ظاہر کی تھی فرمایا کہ