ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
رہے کہ شریعت سے تجاوز نہ ہو - شہوات دنیا کے موجب کمال ہونے کی صورت فرمایا کہ شہوات دنیا موجب نقص نہیں بلکہ یہی موجب کمال ہیں - باٹ کا پردہ زانی نہ ہوتا کیا کمال ہے - اندھا نظریہ بدنہ کرے تو کیا کمال ہے - بلکہ کمال تو یہ ہے کہ حسن کا دارک اور اس کی طرف طبیعت میں میلان بھی ہو پھر بھی نامحرم کو آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے - حکمت خود تابع ہے فعل حق سبحانہ کے فرمایا کہ حکمت تابع فعل حق سبحانہ کے یعنی وہ کچھ اپنے اختیار مطلق سے کرے وہی حکمت ہے اور اس کا فعل حکمت کا پابند نہیں کہ مفوت اختیار مطلق ہے - جہاد حکومت اسلام قائم کرنے کے لئے ہے جہاد اشاعت اسلام کے لئے مقرر نہیں ہوا بلکہ حکومت اسلام قائم کرنے کے لئے مشروع ہوا - ( اس کی دلیل مدلل تقریر باب دوم نمبر میں ہے ) ' صوفیہ ہر مسلمان سے دعا کے طالب ہوتے ہیں '' اس کی سند فرمایا کہ صوفیہ ہر مسلمان سے دعا طلب کرتے جس کی سند یہ حدیث ہے - استکثر من الناس من دعاء الخیر لک فان العبد لا یدری علیٰ لسان من یستجاب لہ اویرحم یعنی لوگون سے دعا کثرت سے طلب کیا کرو کیونکہ بندو کو معلوم نہیں کس کی زبان پر اس کے لئے دعا قبول ہوجاوے یا اس پر رحمت ہوجاوے - قبول بیعت میں توسیع اور تنگی کے وجوہ فرمایا کہ بعض مشائخ قبول میں توسیع کرتے ہیں جس کی سند یہ حدیث ہے - استکثرو امن الاعوان فان لکل من شفاعۃ یوم القیامۃ بہت سے بھائی بناؤ کیونکہ ہر مومن کے لئے قیامت کے روز ایک شفاعہ ہوگی - ( شاید وہ شفاعت تمہارے ہی حق میں ہوجاوے اور بعض