ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
غدر ووسرقہ کافر کے ساتھ بھی حرام ہے فرمایا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کافر کا مال جس طرح ہو لوٹ لو حالانکہ شریعت نے غدر و سرقہ کو کافر کے ساتھ بھی حرام کیا ہے - بلکہ مولانا محمد قاسم فرماتے تھے کہ کافر کا حق رکھنے سے تو مسلمان کا حق رکھ لینا اچھا ہے کہ نیکی اگر جاوے تو اپنے بھائی مسلمان ہی کے پاس جاوے دشمن کے پاس کیوں جاوے - باغی کا کوئی کمال کمال نہیں فرمایا کہ مشہور ہے کہ حاتم حالانکہ سخاوت ہے ہے کہ محل میں خرچ ہو ورنہ سخاوت ہی نہیں - ( مثلا اگر دریا میں کوئی شخص لاکھ روپیہ پھینک دے تو کیا وہ سختی ہوسکتا ہے ) اور محل معلوم ہوتا ہے شریعت سے ' جب اس کو محل ہی معلوم نہ تھا اور شریعت کی اس کو خبر ہی نہ تھی وہ سخی کیسے ہو اپس اول تو وہ سخی نہیں اور اگر ہو بھی تو کیا ہوا جب باغی تھا اور باغی کا کوئی کمال کمال نہیں- گناہ کی تاویل عذر بدتراز گنا ہے فرمایا کہ آدمی گناہ کرے اور اپنے گنہگار سمجھے یہ اچھا ہے اس سے کہ گناہ کو رنگ عبادت میں ظاہر کردے - یہ بہت برا ہے گنا ہ تو سمجھو - فوفیق دوام ذکر وہبی ہے فرمایا کہ یہ ممکن ہے کہ ایک دن بیٹھ کر کچھ دیر تک ذکر کرلو مگر دوام ذکر نور بخش بغیر اصلاح کے نہیں ہوتا یکسوئی اور ہر وقت کی توجہ جو کہ شرط نورانیت یے بغیر اصلاح کے نہیں ہوتی - کیونکہ اس کی طرف توجہ خدا تعالیٰ کی توجہ سے ہوتی ہے یعنی وہب سے جو کہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے ورنہ توفیق بھی نہیں ہوتی - اس کی حقیقت اہل دل خوب سمجھتے ہیں عوارف شیخ شہاب الدین سہروردی کی کتاب ہے اس میں ایک بزرگ کی حکایت لکھی ہے کہ ایک دن وہ ذکر کرنا چاہتے تھے مگر زبان نہیں اٹھتی تھی - ارادہ بھی تھا شعور بھی تھا مگر زبان نہیں چلتی -بڑے پریشان ہوئے گریہ دزاری کے ساتھ التجا کی کہ یا اللہ اگرقصور ہوا مطلع فرمایئے