ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
4 - خرچ کرنے کے موقع پر تم کہہ دیتے ہو کہ جائز نہیں اور آمدنی کے سب طریقوں کو جائز رکھتے ہو اور کبھی کہہ دیتے ہو کہ جہاں اور بہت سے گناہ ہیں ایک یہ بھی سہی یہ ہے خلاصہ شکایتوں کا - آیا یہ شکایتوں صیحح ہیں یا غلط اگر صیحح ہیں تو ایسا کیوں کرتے ہوں اگر غلط ہے تو اس کو نرمی سے کہو کہ میری شکایتیں غلط کیوں لکھیں - اس معاملہ میں سختی ہر گز نہ کرنا اور اس کے شبہات کو دور کرو - ( ف ) اس سے بھی حضرت کی مراعات اپنے دوستوں کے ساتھ معلوم ہوئی نیز حفظ مسلم از معصیت - فضولیات سے نفرت اور خوابوں سے عدم اعتناء ایک طالب کے خط کے جواب میں فرمایا کہ کوہ کندن وکا ہ بر آوردن سنا کرتے تھے مگر دیکھا نہ تھا آج کل اس سے زیادہ مشاہدہ ہوا کہ کوہ کندن تو ہوا اور کاہ بھی ہاتھ نہ آیا - تمام خط کو بہت محنت سے پڑھا مشکل سے پرچوں کا رتباط سمجھ میں آیا اور حاصل اس کا بجز چند حکایات کے کچھ نہ معلوم ہوا - خط تو وہ ہے جس میں کوئی بات استفادہ کی ہو یا افادہ کی ہو صرف ایک مضمون البتہ کسی درجہ میں جواب طلب ہوسکتا ہے یعنی خواب کی تعبیر جو پوچھی ہے سو غالبا آپ کو معلوم ہوگا کہ مجھ کو خواب سے دلچپسی نہیں نہ تعبیر سے مناسبت نہ اپنے جیسوں کے خوابوں کو قابل تعبیر سمجھتا ہوں - ( ف ) اس سے حضرت والا کی نفرت زوائد وفضولیات سے اور عدم دلچسپی خوابوں اور ان کی تعبیر سے ثابت ہوئی جو دلیل ہے عدم اعتناء بالرویا کی - شام تربیت شفقت علی الصغار کسی مرید نے دریافت کیا کہ میری بہن کی لڑکی کی شادی ہے اور وہ کہتی ہے کہہ تم چلو اور وہاں رسم ہو تو بوجہ رسم کے جانا تو دل کو گوارا نہیں مگر ایک دریافت کرتا ہوں کہ کچھ دینا چاہئے یا نہیں اگر دینا مناسب ہو تو پہلے جا کر دے آؤں اور جو لوگ بیاہ ختنہ میں دعوت کرتے ہیں وہ کھالیا کروں یا نہ کھاؤں اور ایک میری لڑکی ہے اس کے دینے کا مجھ پر کچھ حق ہے یا نہیں - فرمایا کہ دنیا داروں کا کچھ اعتبار نہیں ہے - اس لئے جہاں تک ہو وہاں جانے کو ٹال دو اور تقریبات کی دعوت کو جو پوچھا ہے اگر اس میں کوئی خرابی رسم کی بھی نہ ہو