ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
واردات کی مخالفت مضر ہے اس کی توضیح فرمایا کہ واردات کی مخالفت معصیت تو نہیں مگر دنیاوی ضرر ضرور ہوجاتا ہے اوریہ ضرر ( اضطراط تو نہیں مگر اختیارا ) کبھی مفضی ہوجاتا ہے ضرر دینی کی طرف اور وضرر دینی اس طرح پر ہوتا ہے کہ کسی معصیت کا وسوسہ ہوا اور اس سے بچنے کے لئے ( کہ ہمت سے اس کی مقاومت ہوسکتی تھے مگر طبعا ) کسل ہوگیا اور اس سے غبادت ہوگی اس لئے اعمال میں کمی ہوگئی - ب اس میں دو ہی صورتیں ہیں کہ پھر وہ عمل اگر واجب تھا تو خسران ہوا اور اگر واجب نہ تھا تو حرمان ہوا ہے یہ بڑا نازک راستہ بڑے ہی سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے - ذکر محبوب مقلل ہوتا ہے فرمایا کہ روزہ کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے خود بخود غزا کم ہوجاتی ہے - روزہ دار زیادہ کھانہیں سکتا - عاشق کو محبوب کی یاد سے ایسی تسلی اور خوشی ہوتی ہے کی اس خوشی کی وجہ سے بھوک اڑجاتی ہے - اہل اللہ کے زندہ دل ہونے کا راز فرمایا کہ ذکر اللہ سے لطافت کے ساتھ بشاشت بھی قلب میں بڑھ جاتی ہے اس لئے اہل اللہ زندہ دل ہوتے ہیں - مردہ دل نہیں ہوتے - معسیت سے بچنے کا طریقہ فرمایا کہ معصیت سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ اول ہمت خود کرے اور اس کے ساتھ خدا تعالیٰ سے ہمت طلب کرے اور خاصان خدا سے بھی دعاکرائے - ان شاء اللہ گناہوں سے بچنے کی ضرورت ہمت ہوگی - صاحبوں کامیابی گاڑی کے دو پہیے ہیں ایک اپنی ہمت دوسرے بزرگوں کی دعا - ان دونوں پہیوں سے گاڑی کو چلاؤ ایک پہیہ کافی نہیں - عشرہ اخیر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت فرمایا کہ حدیث ہے کان اذا دخل العشر الا خر من رمضان شد میزرہ