ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
مسجد میں چار پائی بچھانے کا حکم کسی نے دریافت کیا کہ مجسد میں کوئی مکان علیحدہ نہیں ہے اور مسجد ہی میں چار پائی بچھا کر سوتا پڑتا ہے جائز ہے یا نہیں فرمایا کہ اگر مجبوری ہے اور فرش پر آرام نہیں ملتا تو پائے پاک کرکے مسجد میں بچھا کینا درست ہے - پردہ کے متعلق ایک مسئلہ کسی نے لکھا کہ حضرت میں بہت غریب ہوں اور بی بی ہے لیکن بی بی بے پردہ رہتی ہے یہ اوقات نہیں کہ پردہ لگادوں تو ہم کیا کریں - فرمایا کہ جب پردہ کے سامان پر قدرت نہیں ہے تو معاف ہے - البتہ عورت کو سمجھا دیا جاوے کہ جب کسی نا محرم کا سامنا ہو تو بجز چہرہ اور دونوں ہتھیلیوں اور دونوں قدم کے ایک بال بھی کھولنا محرم کے سامنے جائز نہیں - اجرت تراویح کا اثر کسی نے دریافت کیا کہ تراویح میں حافظ کی اجرت لینے سے حرمت صرف مال میں آوے گی یا نماز بھی غیر مقبول ہوگی اور مقتدی محتاط آیا علیحدہ الم ترکیف سے تراویح پڑھ لے یا ایسی جماعت میں شریک ہو فرمایا کہ نماز امام کی یا اجرت ٹھرانے والوں کی غیر مقبول ہوگی نہ کہ اجرت نے دینے والوں کی - اس عزر کے سبب جماعت نہ چھوڑنا چاہئے - دیہاتی کا اعتکاف اولی ہے اس کے جمعہ پڑھنے سے شہر میں دیہاتی کو اعتکاف اولیٰ ہوگا یا شہر میں جاکر جمعہ پڑھنا اور اس وجہ سے اعتکاف نہ کرنا ظاہر تو معلوم ہوتا ہے کہ فعل اول اولیٰ ہوگا اس لئے کہ اول سنت موکدہ علی الکفایہ ہے اور فعل آخر صرف عزیمت - فرمایا کہ قواعد سے اعتکاف ہی اولیٰ ہے - بدوں صحبت شیخ ذکر نافع نہیں فرمایا کہ بدوں صحبت شیخ کے اگر کوئی لاکھ تسبیحیں پڑتھا رہے کچھ نفع نہیں - حضرت خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ حضرت خود ذکر اللہ میں یہ صفت ہونی چاہئے تھی وہ خود کافی ہو