ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
رضا بالکفر کے کفر ہونے کی توضیح َِ۔۔ فرمایا کہ رضا بالکفر کفر ہے - خواہ اپنے کفر سے رضا ہو یا غیر کفر سے یعنی کوئی شخص اپنے لئے کفر پسند نہ کرے مگر دوسرے کے کافر ہونے سے راضی ہو - تو خود وہ دوسرا کافر ہو یا نہ - مگر یہ راضٰ یونے االا فورا ہی کافر ہوگیا - تجدید ایمان وتجدید نکاح کا طریقہ فرمایا کہ تجدید ایمان کے لئے صرف دوچار آدمیوں کے سامنے لا الہ الا اللہ محمد اللہ رسول اللہ زور سے کہہ دینا اور اپنی غلطی پر اظہار ندامت کافی ہے اور تجدید نکاح میں اعلان عام کی بھی ضرورت نہیں نہ خطبہ کی ضرورت ہے نہ قاضی کی نہ پانچویں کلمہ کی بلکہ کسی خاص مجلس میں دو آدمیوں کے سامنے ایجاب وقبول کر لیا فاوے - گناہ کا اثر متعدی ہے فرمایا کہ حدیث میں کہ ایک مرتبہ نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سہو ہوگیا بعد نماز کے آپ نے فرمایا کہ کہ لوگوں کا کیا حال ہے کہ وضو اچھی طرح کر کے نہیں آتے جس سے امام کو نماز میں سہولت ہوجاتا ہے اس سے معلوم ہوا کہ گنہگار کے گناہ کا اثر بے گناہوں پر بھی پہنچتا ہے - کسب کا بار آور ہونا حیثیت ہی پر ہے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ جب انسان کسب کرتا ہے تو اس میں اللہ تعالیٰ اثر دے دیتے ہیں ورنہ اس کے کسب کو بالزات کوئی دخل نہں - صدقہ و زکوٰۃ حقیقتا تمہارے نفع کے لئے ہے فرمایا کہ جو کچھ مصدقہ وزکوٰ ۃ تم دیتے ہو تو مجاز خدا کا حق کہلاتا ہے ورنہ حقیقت میں وہ تمہارے ہی نفع کے واسطے مقرر کیا گیا ہے تاکہ دنیا میں تمہارے مال میں نرکت ہو اور آخرت میں تم کو ثواب ملے - بیع معدوم کی حرمت کا بیان فرمایا کہ 10 جولوگ پھل آنے سے پہلے بیع کرتے ہیں چونکہ یہ بیع باطل ہے کہ