ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
اور پریشانی ہونی ہے اور نفع کم ہوتا ہے - جمیعت کو نفع میں بڑا دخل ہے پریشانی نفع کے لئے مزاحم ہے - حضرت والا کا طرز تربیت فرمایا کہ میرے بیعت کے لئے کوئی لمبی چوڑی شرطیں نہیں بس صرف یہ ہے کہ جس طرح میں چاہوں اس طرح چلے اور میں کوئی دشوار کا م بھی نہیں بتلاتا میں مجاہدہ بھی نہیں کراتا - رات کو جگاتا نہیں کھانا پیتا کم نہیں کراتا - بس تھوڑا ساذکر بتلادیتا ہوں اس کو دوام کے ساتھ کرے اور معاصی کو بالکل چھوڑ دے اور عادات کی اصلاح کرے اور عادات کی اصلاح کا بس خلاصہ یہ ہے کہ اس کا خیال رکھے کہ کسی کو اس کے قول یا فعل سے کوئی تکلیف یا الجھن نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کے بھروسہ پر میں یہ کہتا ہوں کہ جو شخص اتنا کرلےگا وہ ہر گز محروم نہیں وہ سکتا بھلایہ بھی کوئی مشکل کام ہے - مسجد کے ' مسجد ہونے کی ایک شرط فرمایا کہ مسجد کا مسجد ہونا اس پر موقوف ہے کہ اس راستہ بھی وقف ہو - اظہار کمالات خلاف شان استغنا ہے فرمایا کہ جو شخص اپنے اظہار کمالات میں کاوش کرے اور کوشش کرے سمجھ لینا چاہئے کہ وہ مخدوش ہے کیونکہ کامل کو اس قدر کوشش کی کیا ضرورت اس میں تو استغنا کی شان ہوتی ہے - شیخ زبان ہوتا ہے اور مرید کان فرمایا کہ ایک شیخ بہت ہی کم گو تھے حضرت حاجی صاحب نے ان سے کہا کہ آپ یہ کیا کرتے ہیں لوگوں کو فیض سے محروم کرتے ہیں - خبر بھی ہے شیخ زبان ہوتا ہے اور مرید کان اس پر ام کو تنبہ ہوا پھر کلام فرمانے لگے - پھر حضرت والا نے فرمایا کہ عارف سے زیادہ گوئی کہاں ہوسکتی ہے کیونکہ اسرار لامتناہی ہیں ان کو جتنا بھی بیان کیا جاوے زیادہ گوئی ہو ہی نہیں سکتی بلکہ ہمیشہ کمی ہی رہے گی پس زیادہ گوئی کے عزر سے شیخ کو چپ نہیں رہنا چاہئے - جس آرام کی اجازت ہے اس کو ضرور برتے فرمایا کہ جس آرام کی اجازت دی ہے اس کو ضرور کرنا چاہئے صرف یہ خیال رکھے کہ