ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
خلاف شرائط ہدیہ کو واپس کردیتا ہوں وسوسہ بھی نہیں آتا کیونکہ کیا سال بھر تک مکھ نہ آوے گا - اس سے بہت اطمینان رہتا ہے - محل اخراجات کو خوب سوچ سمجھ کر خرچ کرنا چاہئے فرمایا کہ جس روپیہ کے آنے سے حظ ہوتا ہے اسی طرح مجھے روپیہ زیادہ ہوجانے کی حالت میں خرچ کرنے میں بھی حظ ہوتا ہے اور ضعف قلب سے زیادہ چیزوں کا ملک ہونا بھی گراں ہوتا ہے - ایک مرتبہ سفر میں فتوحات سے ایک ہزار روپیہ جمع ہوگیا میں نے پانچ سوکی سونے کی چوڑیاں گھر کے لوگوں کیلئے بنوائیں اور پانچ سو ان کو نقد دیا اس میں ایک مصحلت تھی وہ یہ کہ میں نے اپنا مکان گھر کے لوگوں کو مہر میں دیدیا ہے ان سے ظاہر نہیں کیا لیکن بجائے کرایہ کے میں وہ چوڑیاں بنوادیں کیونکہ میں ان کے مکان میں رہتا تھا ھل جزاء الا حسان الخ کی بنا پر - حق مہر کے متعلق ایک مسئلہ فرمایا کہ اگرچہ عورت مہر معاف کردے لیکن پھر بھی ادا کردے کیونکہ یہ غیرت کی بات ہے کہ بلا ضرورت عورت کا احسان لے - تعلیٰ آمیز حکایت جو سالکین کے لئے بہت مفید ہوتی ہیں ذیل میں چند حکایتں درج کی جاتی ہیں جس میں سے معلوم ہوگا کہ حضرت والا سالکین کی کس قدر تسلی فرماتے ہیں جو بے حد میعن ہوجاتی ہیں حق تعالیٰ کی محبت وتعلق پیدا کرنے میں - 1 - ایک صاحب جن کو حق تعالیٰ نے بڑھاپے میں علم دین کا شوق عطا فرمایا تھا حضرت سے تفسیر جلالین شریف پڑھتے تھے ایک موقعہ پر کسی بات کے نہ سمجھنے پر انھوں نے بطور معزرت عرض کیا کہ یہ میری جہالت ہے حضرت نے فورا کس لطف کے ساتھ ان کی تسلی فرمائی کہ جی نہیں جہالت کیوں ہوتی چہ حالت ہے ( یعنی کیسی اچھی حالت ہے ) 2 - ایک بار حضرت خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ حضرت جو کچھ صفائی باطنی حضور کی محبت سے لے کرجاتا ہوں مکروہات دنیا میں پہنچ کر پھر سب غتر بود ہوجاتی ہے فورا فرمایا کہ جی کیا مضائقہ ہے آپ اپنے کپڑے میلے کر ڈالتے ہیں دھوبی انہیں دھو دیتا ہے آپ پھر