ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
واسطہ کی قدر کرنی چاہئے فرمایا کہ تعلیم کنندہ تو محض بہانہ ہے اصل میں مبدء فیاض ہی سے فیوض وبرکات نازل ہوتے ہیں شیخ برائے نام واسطہ ہوتا ہے لیکن طالب کو چاہئے کہ واسطہ کی قدر کرے کیونکہ خدا کی عادت ہے کہ بدوں واسطہ کے وہ فیوض وبرکات نازل نہیں فرماتے - طریق شناخت ولایت فرمایا کہ بزرگوں میں یہ بات دیکھنا چاہئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت میں سے کتنا حصہ ملا ہے - اصل چیز یہ ہے کہ حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم سے کس درجے مناسبت ہے اور مناسبت بھی بے ساختگی اور پختگی کے ساتھ یوں دو چار دن کو تو سب بن سکتے ہیں - افراد مشروع شہوت کا بھی مضر ہے کہ مزیل نشاط ہے فرمایا کہ نا مشروع شہوت سے نقصان ہوتا ہی مشروع شہوت کے افراط میں بھی نقصان ہے اس واسطے کہ افراد میں نشاط طبعیت کا جاتا رہتا ہے - بزرگوں نے بھی اس کو منع کیا ہے غلو نہیں چاہئے - بالخصوص سالک کے لئے سخت مضر ہے خلاصہ یہ کہ نشاط طبیعت کی بہت قدر کرنی چاہئے - نگاہ بد کو غیر اختیاری سمجھنے میں کیا کید نفس ہے ایک صاحب کو اسی میں کلام تھا کہ نگاہ بد اختیار میں نہیں فرمایا کہ اصل وجہ یہ ہے کہ نفس سے تکلیف گوارا نہیں ہوتی نگاہ ہٹانے میں الجھن ہوتی ہے تکلیف گوارا نہیں کرتے نفس کے ساتھ ہو لیتے ہو تمہارا جو خیال ہے اس سے شریعت پر اعتراض لازم آتا ہے کہ اس نے ایسی چیز کا ملکف کیا ہے جو اخیتار میں نہیں اور یہ بھی فرمایا کہ اگر عورت کی چھاتی پر سوار ہو اور زنا کا مرتکب ہونے والا ہو اس وقت بھی ہٹنا اختیار میں ہے گومشقت چاہئے جتنی ہو کیونکہ اس وقت بھی شریعت اس کو یہی حکم کرتی ہے کہ اس سے باز آؤ - وہ کیا اہل حق ہے جس کی غیر پر نظر ہو فرمایا کہ وہ کیا ایک حق ہے جس کی غیر پر نظر ہو - لاحول پڑھئے خاک ڈالنی چاہئے ایسے