ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
واجبہ میں کیفات کچھ نقص یا خلل واقع ہوجاوے تب بھی باطنی نفع اس پر مرتب ہوتا ہے - محبویت کا ایک درجہ جس میں انتقام الہیٰ ضرور ہوتا ہے فرمایا کہ ایک درجہ محبویت کا یہ ہے کہ محبوب کے ایزا دینے والے سے ہر حال میں مواخزہ ہوتا ہے محبوب معاف بھی کردے جب بھی جرم معاف نہیں ہوتا - امور دینویہ کے انتظام واہتمام کا دستور العمل فرمایا کہ ایسے امور دیوینوہ کے انتظام کا ہتمام اجن کا تعلق صرف اپنی ذات سے ہے ( مثلا آرائش کمرہ کی ) بعض اوقات مفضی ہوجاتا ہے قلب اہتمام کی طرف امور دینویہ میں - اس لئے ان میں تلون اور عدم پاندی کا مضائقہ نہیں - البتہ جن امور دینویہ کا تعلق دوسروں لوگوں سے ہے ان میں تلون سبب ہوجاتا ہے ان کی ذات کا ان میں انتظام کا اہتمام ضروی اور عین دین ہے - ( مثلا اپنے آمد کی خبر دینا پھر رائے بدل دینا بدوں اور اطلاع ) عروج روحانی کے تحصیل کا طریق فرمایا کہ ظاہری جسم کے ( خلاف شریعت ) مقتضیات پر عمل مت کرو اس کو ترک کرو تب تم کو عروج روحانی حاصل ہوگا - مجزوب کا فعل حجت نہیں اور اس کی وجہ فرمایا کہ مجزوب کی نظر کبھی تو چھوٹی اور معمولی معملولی باتوں پر ہوجاتی ہے اور نہ ہو تو بڑی سی بات پر نہیں ہوتی اس لئے کہ جزب کی وجہ سے استغراق کیفیت ان حضرات پر غالب رہتی ہے اسی لئے ان کا فعل حجت نہیں - جنازہ کے لئے نماز جمعہ کا انتظار عبث وممنوع ہے فرمایا کہ حدئٓیث میں ہے کہ جمعہ کے روز جو مرجاتا ہے اس جا حساب قیامت تک فرشتے نہیں لیتے اس کی وجہ یوم جمعہ کی فضلیت ہے - نماز جمعہ سے قبل یا بعد کو کوئی دخل نہیں - اس لئے جنازہ کے لئے نماز جمعہ کا انتظار خلاف شرعیت ہے -