ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
سے فورا دوسری خرید لو اور ایک حدیث میں ہے کہ اے عائشہ جائیداد مت خریدو تم دنیا دار ہو جاؤگی - ان دونوں حدیثوں کے مجموعہ سے مفہوم ہوا کہ اگر جائیداد موجود ہو تو اس کو جدا نہ کرے اور نئی جائیداد خریدے نہیں - رسمی دینے لینے کی تحقیق ایک صاحب نے رسمی دینے لینے کی بابت عرض کیا کہ اگر یہ بندہ کردیا جاوے تو مغائرت پیدا ہوجاوے فرمایا کہ جو رسمی دینا لینا ہوتا ہے اس کے آثار ونتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ محبت بڑھاتا نہیں بلکہ کم کرتا ہے - جو دیتے ہیں اکثر دباؤ سے رہتے ہیں دوسرے یہ کہ ملنا جلنا کم ہوجاتا ہے کیونکہ جب تک پاس نہ ہو ملنے کیا جائیں دینا ضروری سمجھتے ہیں اس لئے اس کو موقوف کرنا چاہئے اور اگر دینا ہو تو تقریبات کے موقعہ پر نہ دے وقت ٹال کردے جب توقع نہ رہے بلا توقع دو روپیہ بھی ملتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور محبت بڑھتی ہے صمیم قلب سے مسرت ہوتی ہے - طبیعت اندر سے کھل جاتی ہے اور اگر رسم کے طور پر دیا تو صرف انتظار کی کلفت رفع ہوئی گویا عزاب سے نجات ہوئی دوزخ سے تو نجات ہوئی لیکن جنت نہیں ملی - اہل علم کے اموال کے لینے دینے میں بہت احتیاط چاہئے فرمایا کہ اہل علم کو اموال کے باب میں بہت احتیاط چاہیئے لینے میں بھی اور دینے میں بھی ؛ میرے یہاں تو لینے کے بھی شرائط ہیں کہ ایک معتد بہ مدت تک ملتے جلتے رہنے سے دل خوب مل گئے ہوں اور بے تکلفی ہوگئی ہو - ایک دفعہ میں ایک دن کی آمدنی سے زیادہ ہدیہ نہ ہو - دوہدیوں کے درمیان کم از کم ایک ماہ کا فصل ہو - اور پابندی کے ساتھ نہ دے خرچ بھی خواہ مخواہ نہیں کرتا قریب قریب سال بھر کا خرچ اپنے پاس جمع رکھتا ہوں مہمانوں میں بھی عرف کا پابند نہیں ہوں جن کے ساتھ جیسی خصوصیت ہوئی اس کے ساتھ ویسا برتاؤ کیا گیا - کسی کو گھر بلا کر کھلایا کسی کو پیسے بیھج دیئے کہ بازار سے لیکر کھالیں کسی کو کچھ بھی نہیں - ظاہر ہے کہ شرائط کی پابندی نہ ہوسکے اب مجھ سے کسی بڑے سے بڑے ہدیہ کے واپس کر دینے میں وسوسہ بھی نہیں ہوتا - جبکہ میرے شرائط کے موافق نہ ہو بس بے دھڑک