ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
تعالیٰ کے ساتھ پیدا ہوجاتا ہے جیسا کہ عاشق کے قلب کو معشوق کے ساتھ پیدا ہوجاتا ہے پھر فرمایا کہ بڑی چیز احکام کی پابندی ہے اس کے لئے میری کتابوں کا مطالعہ بالخصوص اصلاح الرسوم - تعلیم الدین - قصد السبیل اور میرے کل وعظ بس یہ کافی وافی ہے ان شاء اللہ - بیدلی سے تعلیم کی مثال فرمایا کہ جس طرح جو صحبت بدوں زوجین کے شہوت کے ہو اس سے نسل نہیں چلتی عورت مرد دونوں کا شہوت ہونی چاہئے چنانچہ توافق انزالین شرط ہے حمل قرار پانے کے لئے اسی طرح بیدل سے تعلیم کرنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے بلا شہوت کرنا - نظر بازی لا علاج کسی شخص نے نظری بازی کے مرض کا علاج دریافت کیا فرمایا کہ بجز ہمت و تحمل مشاق کوئی تدبیر نہیں اور معین اس کی دو چیزیں ہیں استحضار اور عقوبت اور ذکر کی کثرت - دوسرے کے نفع کیلئے اپنے کو مضرت میں ڈالنے کا آدمی مکلف نہیں ایک مسئلہ پوچھا گیا کہ اگر با وجود واقعات جاننے کے کوئی شہادت نہ دے محض اس خیال سے کہ کچہری میں وکلاء وغیرہ تنگ کرتے ہیں جائز ہے یا نہیں - فرمایا کہ اپنے آپ کو ضرر سے بچانا جائز ہے - عرض کیا گیا کہ چاہے دوسرے کا بھلا ہوتا ہو فرمایا کہ ہمارا جو اپنا برا ہوتا ہے دوسرے کے نفع کے لئے اپنے آپ کو مضرت میں ڈالنے کا آدمی مکلف نہیں - اعتراض کا جواب فرمایا کہ خوا مخواہ کے اعتراض کا کوئی جواب نہیں جو سمجھنا چاہئے اس کو تو سمجھا سکتے ہیں اور جس کو محض اعتراض ہی مقصود ہو اس کو کہہ دینا چاہئے کہ جاؤ تم یو نہی سمجھو - فرمایا ایک بدعتی نے مجھ سے کچھ تحریری سوالات کئے میں نے کہا کہ اگر آپ کو تحقیق منظور ہے تو کتابیں موجود ہیں اور اگر معارضہ منظور ہے تو فن فساد دے ہم ناواقف ہیں -