ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ختم نبوت کی حکمت فرمایا کہ میرا تو دل اس سے کانپتا ہے کہ دوسری شریعتوں کو ناکافی وغیرہ کامل کہوں نہیں وہ بھی اپنے مخاطبین کے لئے کافی اور کامل تھیں مگر ہماری شریعت مقدسہ اکفی واکمل ہے - اور یہی اکمل ہونا ختم نبوت کی حکمت بھی ہوسکتی ہے - زفرق تابقدم ہر کجا کہ می نگرم کر شمہ دامن دل می کشد کہ جاہ اینجا است ادائیگی زکوٰۃ کی پیشگی میں حکمت فرمایا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ شریعت نے کئی سال کی پیشگی زکوٰۃ ادا کرنے کو بھی جائز کہا ہے اس میں گو رقم کثیر کا نکالنا گراں ہوگا لیکن بہت بڑا آرام یہ ہے کہ پانچ سال تک بے فکری ہوجاوے گی دوسرے یہ کہ مال مزکی باقی رہتا ہے تیسرے یہ کہ اگر مال تلف بھی ہوجاوے تو اتنی مقدار زکوٰۃ جو پلہے دی گئی وہ تلف ہونے سے بچ گئی اور ثواب کا ذخیرہ ہوگیا - چوتھا یہ کہ غریب مسلمان بھائیوں کے کام میں معین ہوگیا - ما عند اللہ باقی کا بیان فرمایا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دولت سرا میں ایک بکری ذبح ہوئی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ سب تقسیم ہوگیا یا کچھ باقی ہے - گھر والوں نے عرض کیا کہ صرف ایک ذراع باقی ہے آپ نے فرمایا کہ ذراع ہی فانی ہے اور سب باقی ہے - کمال شریعت فرمایا کہ کمال شریعت یہی ہے کہ اس میں تمام انسانی حالات کے متعلق مفصل قواعد موجود ہیں کوئی جزی ایسی نکلنی ممکن نہیں جس کے متعلق شریعت کا حکم نہ ہو - حالت مصیبت کے احکام حالت مصیبت کے احکام حسب ذیل ہیں - 1 - فرمایا کہ حالت مصیبت میں ابتلا ہو تو صبر کیا جاوے کہ مومن کی یہی شان ہے چنانچہ