ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
حق تعالیٰ کے غنی ہونے کےمعنی فرمایا کہ حق تعالیٰ کے غنی ہونے کے یہ معنیٰ نہیں کہ وہ غفور وشکور نہیں یا وہاں توجہ و انتظام نہیں نعوذ بااللہ - بکلہ معنی یہ ہیں کہ ہمارے اعمال سے ان کاکوئی نفع یا ضرر نہیں - مسام سے کوئی چیز جوف میں پہنچنا مفسد صوم نہیں ان کا کوئی اور جوف کی تصریح فرمایا کہ جب منفذ سے کوئی چیز جوف میں پہنچے تو مفسد صوم ہے اور مسام سے پہنچنا مسد صوم نہیں اس لئے سوئی وغیرہ لگانے روزہ نہیں ٹونتا اور جوف معدہ کے ساتھ خاص نہیں - دماغ اور معدہ دونوں کو شامل ہے - مناظرہ کی صورت طریق سلوک میں سخت مضر ہے فرمایا کہ میں بغرض تربیت آنے والوں کے لئے قید لگا دیتا ہوں کہ بولا مت کرو - اس لئے کہ بدوں ذوق کے بولنا مناظرہ کی صورت پیدا کرتا ہے اور یہ اس طریق میں سخت مضر ہے - جاہدوا سے کیا مراد ہے فرمایا کہ والذین جاہدوا فینا لنھدینھم سبلنا میں جاھدوا سے مراد غور وفکر دعا التجا - سعی وکوشش - حق تعالیٰ کے سامنے الحاح وزاری - تواضع وخاکساری یہ چیزیں پیدا کرو -رونا چلانا شروع کرو - نخوت وتکبر کو دماغ سے نکال کر پھینک دو - اس کے بعد وصول میں دیر نہیں ہوتی - بجز اس حالت کے پیدا کئے ہوئے کامیابی مشکل ہے - فہم وخاطر تیز کردن نیست راہ جز شکستہ می نگیرو فضل شاہ سواد اعظم سے کونسی جماعت مراد ہے فرمایا کہ کثرت رائے کو بعض حضرات سواد اعظم سے تعبیر کرتے ہیں اور اسی معنی کو بنائے جمہوریت قرار دیتے ہیں حالانکہ سواد اعظم سے مراد بیاض اعظم ہے یعنی نور شریعت جس جماعت میں ہو مگر لوگوں کو ایسی ہی باتوں میں سواد ( مزہ ) آتا ہے - انتقام کے زیادہ درپے ہونا مناسب نہیں فرمایا کہ بعض اوقات کسی سے ستنا انتقام لینا ( جیسا کہ کسی سے کوئی رنج پہنچا ہو تو انتقاما