ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
شک و تردد کا اصلی علاج
فرمایا کہ ایسی مت دیکھو جس سے شک یا تردد پیدا ہو اور جو قصد ایس بات کان میں پڑ جاوے اور یہی حالت پیدا ہوجاوے تو اس کو کسی خاص تدبیر سے زائل کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اس اہتمام سے پریشانی اور بڑھے گی - اور ہمیشہ کے لئے ایک مستقل شغل ہوجاوے گا - بکلہ بجائے تدبیر کے اس سے بے اتفاقی اختیار کرو اور کتنا ہی وسوسہ ستاوے بالکل پراوہ نہیں کرو - البتہ دعا وتضرع کرتے رہو اور اسکو کافی سمجھو ان شاٰء اللہ بہت جلد طبیعت صاف ہوجاوے گی - اور جب یہی عادت ہوجاوے گی تو قلب میں ایسی قوت پیدا ہوجاوے گی وہ ایسی چیزوں سے متاثر نہ ہوگا -
قرض کے معاف کرنے کا طریقہ شرعی
فرمایا کہ مقرض اگر یہ کہہ دے کہ قرض کو ہم نہ دنیا میں لیں گے نہ آخرت میں یہ شرعا لغو ہے ( جب تک یہ نہ کہہ سے کہ ہم نے معاف کیا ) دنیا میں بھی اس کو مطالبہ کا حق ہے اور اگر مطالبہ نہ بھی کیا اور مرگیا تو اضطرارا وہ قرض ان کے ورثہ کی ملک ہوجاوے گا اور ان کو مطالبہ کا حق ہوگا مورث کا وہ کہنا کہ ہم نہ لیں گے ورثہ پر حجت نہ ہوگا - اسی طرح اس وعدہ کا اثر آخرت میں کچھ نہیں ہوسکتا وہاں کیا حال ہو اور کیا خیال ہو - ممکن ہے کہ جب مدیون کی نیکیاں ملتی ہوئی یا اپنے گناہ مدیون پر پڑتے ہوئے دیکھے تو معاف نہ کرے -
اسراف فی النکاح مزیل برکت ہے
فرمایا کہ حدیث میں ہے اعظم النکاح برکۃ ایسرہ مؤمۃ اس سے صاف ظاہر ہے کہ جتنا زیادہ نکاح میں خرچ کیا جاوے گا برکت کم یوگی -
ایسا قرض جس سے معصیت کی اعانت ہو
مقروض کے لئے موجب گناہ
فرمایا کہ شادی بیاہ میں قرض دینا بھی جس سے رسومات اداکئے جاویں یا اسراف کیا