ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
اگست تک یعنی پانچ مہینہ میں مثلین سے ایک گھنٹہ دس منٹ مثل اول ہوجاتا ہے اور ستبر سے دسبر تک یعنی چار مہینہ میں مثلین سے بائیس منٹ پہلے اول ہوجاتا ہے اور یہ سب تفاوت تدریحا ہوتا ہے عمل کرنے میں اس کا لحاظ رکھا جاوے - ہمارے حس کی مثال اور اس کا علاج فرمایا کہ اب ہماری حس کی ایسی مثال ہے جیسے مارگزیدہ کو ٹیم کی پیتیاں میٹھی معلوم ہوئی ہے اسی طرح ہم کو معاصی جو زہر قاتل ہیں - مزہ دار معلوم ہوتے ہیں سو اس علاج کرو اور علاج کے لئے کسی تجربہ کار طبیب کو تلاش کرو اور جب تک طبیب نہ ملے ایک بڑا علاج یہی ہے کہ سوچنا شروع کردو - اصلاح کا طریقہ فرمایا کہ کسی بزرگ سے تعلق پیدا کرلو - اگر ممکن ہوسکے تو اس کی صحبت میں رہوں - اگر اس کے حقوق صحبت ادا نہ کرسکو تو اس سے خط وکتابت کر کے اپنے اعمال کی حفاظت رکھو اور اپنے شیخ کو اپنے حالات کی اطلاع کرتے رہو اور جو وہ بتلائے اس پر عمل کرو کیونکہ امراض باطنی کی جو دوائیں ہیں وہ ان کی خاصیت خوب جانتا ہے - اطمینان باالدنیار اس کل خطیئۃ اور اس کا علاج فرمایا کہ قلب کا دینا پر قرار ہوجانا اور آخرت کے لئے قلب کا بے چین نہ ہونا یہی جڑ ہے تمام بیماریوں کی اس اطمینان کو دل سے نکالو جس کا طریقہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طاعت کو اپنے لازم کرلو گوبہ تکلیف سہی - خدا کی طاعت میں اثر خاص ہے کہ اس سے فکر پیدا ہوگی اور فکر کے پیدا ہونے سے تمام کام درست ہوجاویں گے اور ایک بات اپنے اوپر اور لازم کر لو وہ یہ کہ جو اپنے جی میں آئے فورا مت کرلیا کرو بلکہ علماۓ سے تحقیق کر کے کیا کرو - اگر ناجائز بتلائیں ہر گذ کام کو مت کرو اپنے کو علماء کا محتاج سمجھو - آخرت سے بے خوفی کی وجہ فرمایا کہ خطرہ بعیدہ سے عادۃ تاثر کم ہوتا ہے اس لئے قیامت وآخرت کا خوف نہیں -