ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
یہ روح پر ہوتی ہے مگر کبھی تبرعا جسم پر بھی ظاہر ہوجاتا ہے - صحبت کی ضرورت ' کبر رہزن طریق فرمایا کہ زیادہ رہزن اس طریق کا کبر ہے مثلا براماننا اصلاح ہے اور فرمایا کہ تعلیم بدوں صحبت کے کافی نہیں ہوتی - زیادہ صحبت کی ضرورت ہے - شیخ کا خود نگرانی نہ کرنا بلکہ مرید کے پوچھنے پر بتلانا مفید نہیں ایک مولوی صاحب کو حضرات والا نے تحریر فرمایا کہ آپ کسی اور سے رجوع کیجئے کیونکہ آپ کو مجھ سے مناسبت نہیں ہے - اس پر مولوی صاحب نے لکھا کہ خیر اگر آپ خود میری مگرانی نہ کریں تو جو کچھ میں پوچھوں گا وہ تو بتا دیا کریں گے - میں نے لکھا جی ہاں بتادیا کروں گا - اس پر فرمایا کہ خود دیکھ لیں گے کہ اس طریق سے کیسا نفع ہوتا ہے - اس کی ایسی مثال ہے کہ مریض کے پوچھنے پر طبیب بتلا دیا کرے اور اپنی طرف سے کچھ نہ بتاوے تو مریض کو یہ سلیقہ ہی نہیں ہوتا کہ کون سی بات پوچھنے کے قابل ہے کونسی نہیں - ( ف ) اس سے حضرت کا کمال تجربہ اس طریق کا ثابت ہے - تعلیم فراغ قلب فرمایا کہ طرح طرح کے سوچ بچار میں مت رہو - رنج کو قلب پر مت آنے دو بکلہ جسم پر لو پھر فرمایا کہ بعض لوگوں کے قلب لو مہلت ہی نہیں ہوتی واہیات خرافات میں وقت صرف ہوجاتا ہے - وصول الی اللہ کا طریق فرمایا کہ حق تعالیٰ تک پہنچتے کا یہی راستہ ہے کہ اخلاق رذیلہ جاتے رہیں حمیدہ پیدا ہو جائیں معاصی چھوٹ جائیں - طاعت کی توفیق ہوجاوے - غفلت من اللہ جاتی رہے اور توجہ الی اللہ پیدا ہوجاوے - گاؤ ںکشی کے شعائر اسلام ہونے کا ثبوت اگر کسی کی یہ رائے ہو کہ گاؤ کشی مسلمان چھوڑ دیں تو چونکہ مبنی اس رائے کی ملت کفریہ کی رعایت ہے اس لئے ملت کفریہ کے رعایت کے مقالبہ میں بلاشبہ گاؤ کشی اہل اسلام کا