ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
کے آپ کی رائے ترک اسباب سے موافق اور خوش ہیں یا نہیں کہا کہ گھر والے تو خوس نہیں ہیں اس پر حضرت نے فرمایا کہ گھر والوں کے خوش کرنے کو کر لیجئے اور اگر گھر والے بھی بالفرض خوش ہوں تب بھی دوستوں کو خوش کرنے کو ملازمت کر لیجئے میں تو دہلہ کی نوکری سن کر بہت خوش ہوا اور یہ منجانب اللہ ہے آپ کی خواہش تو ہے بھی نہیں - ( ف ) اس سے حضرت والا کی رعایت اپنے اصحاب کے ساتھ کس قدر معلوم ہوئی - تجربہ فراست' انجام بینی ' دور اندیشی فرمایا کہ جب مدرسہ کی ابتداء ہوئی تو بعض لوگوں کا خیال تھا کہ اس میں انگریزی بھی ہونی چاہئے میں نے مصالح مدرسہ کے خلاف ہونے کے سبب سے منع کیا تو بعض لوگوں نے اس پر کہا کہ جب معاش اس پر موقوف ہے تو کیا کریں - یہاں شیعی تھے قصبہ کے بخشی وہ بولے کیوں صاحبوں اگر کوئی ایسا قانون ہوجاوے کہ نوکری جب ملے گی کہ نصرانی ہو تو کیا آپ کو یہ بھی گوارا ہوگا - سب لوگ سن کر چپ ہوگئے اور بخشی جی نے کہا کہ اگر کوئی امر شرعا ممنوع ہے یہی مثال ہے - ( ف ) کسی دینی مدرسہ میں انگریزی داخل کر کے دین ودنیا کا ملغوبہ بنانا تجربہ سے سخت مضر ثابت ہوا ہے - اس سے حضرت والا کا تجربہ وفراست وانجام بینی دور اندیشی اظہر من الشمس ہے - وقت نظری ؛ معنی شناس حقائق رسی ایک شخص نے دریافت کیا کہ مولویوں کو کیا ہوا جو حضرت حاجی صاحب کی طرف رجوع کرتے ہیں یہ لوگ تو خود لکھے پڑھے ہیں - وہاں کیا چیز ہے جس کے لئے وہاں جاتے ہیں وہ کونسی بات ہے جو کتابوں میں نہیں - فرمایا کہ میں ایک مثال بتاتا ہوں فرض کرو کہ ویک شخص تو وہ ہے کہ جس کے پاس مٹھا یئوں کی فہرست موجود ہے مگر اس نے چکھی ایک بھی نہیں اور ایک شخص وہ ہے کہ نام تو ایک مٹھائی کا بھی اس کو یاد نہیں مگر ہاتھ میں لئے ہوئے کھا رہا ہے - بتلاؤ تو مٹھائی کے فوائد حاصل کرنے میں آیا وہ نام یاد رکھنے والا اس حقیقت جاننے والا متحاج ہے یا وہ حقیقت جاننے والا اس نام یاد رکھنے والے کا ظاہر ہے کہ پہلا دوسرے کا محتاج ہے نہ کہ برعکس - اسی طرح اہم اہل الفاظ ہیں اور حضرت معنی تو صاحب معنی