ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
اتنی امید ضرور دلائی جاسکتی ہے کہ مرض ظاہری میں تو کبھی مایوسی نوبت پہنچ جاتی ہے لیکن یہاں مایوسی ہوگز نہیں - صحت یقینی ہے خواہ مرتے وقت ہی نصیب ہوجاوے - ویسے حق تعالیٰ کا فضل ہے جلدی ہوجاوے باقی اپنی طرف سے اس بات پر آمادہ رہنا چاہئے کہ اگر مرتے وقت تک بھی کامیابی ہوجاوے تب بھی راضی ہیں - طالب سے انکسار کرنا خداع ہے فرمایا کہ طالب سے انکسار کرنا یہ خداع ہے ناجائز ہے - اگر کوئی شخص سودا خریدنے جاوے اور ہر دوکاندار کہہ دے کہ میرے یہاں نہیں ہے وہ وہ بیچارہ یوں ہی رہا - ہاں غیر طالب سے قسم کھا کر بھی کہہ دے کہ میں کچھ بھی نہیں ہوں اس میں کچھ حرج نہیں - اصل نفع حق بات کا ' کانوں میں پہنچادینا ہے فرمایا کہ مرید کرنے کو میں نفع نہیں سمجھتا اصل نفع حق بات کا کانوں میں پہنچادینا ہے مرید کرنا اپنے ذمہ واجب نہیں سمجھتا ہاں تعلیم کرنا ہر مسلمان کا حق ہے اور گویہ کہنا ہے تو بڑی بات لیکن تحدیثا بالنعمہ کہتا ہوں کہ الحمد للہ میں ایک جلسہ ہی میں خدا تک پہنچا دیتا ہوں - راستہ مقصود بتلانا دینا خدا ہی سے ملادینا ہے - بدوں مناسبت بیعت مناسب نہیں فرمایا کہ جب تک پوری مناسبت نہ ہوجاوے بیعت نہ کرنا چاہئے جب پوری طرح راہ پر پڑجاوے تب چاہئے مرید ہونے کے بعد پھر بے فکر ہوجاتے ہیں اور مرید ہونے کے لالچ میں تو کسی قدر اپنی اصلاح کی فکر میں مشغول بھی رہتے ہیں تاکہ جلدی مقصود حاصل ہو جاوے یہ اکثری ہے اور شیخ مبصر بعض مواقع کو اس سے مستثنیٰ بھی کر سکتا ہے - امراء وغربا کیلئے شکر کا محل فرمایا کہ امراء کو زیادہ شکر کرنا چاہئے کیونکہ ان پر حق تعالیٰ کی بہت نعمتیں ہیں اور ایک نعمت عظیمہ غرباء پر ہے خدا نے موانع سے بچا کر رکھا ہے یہ بھی فرمایا کہ امراء اگر غرباء سے محبت رکھیں تو ان شاء اللہ غرباہی کے درجات نصیب ہوجائیں گے چنانچہ ارشاد ہے المرء مع من احب