ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
تفویض متغائر ہیں - تائید فجور کے ساتھ جمع ہوسکتی ہے چنانچہ ارشاد ہے ان اللہ قد یؤید ھذا الدین بالرجل الفاجر مگر تفویض فجور کے ساتھ جمع نہیں ہوسکتی - تہجد میں قضا نمازیں پڑھنے کی اصلاح فرمایا کہ ایسے شخص کو جس کے ذمہ بہت سی قضا نمازیں ہوں یہ مشورہ دینا کہ بجائے نفل تہجد کے قضا نمازیں پڑھ لیا کرو بالکل مناسب ہے مگر مصلحت یہ ہے کہ دوچار رکعت تہجد کابھی مشورہ دیا جاوے - رونہ نفس یہ مشورہ دے گا کہ قضا تو دن میں بھی ممکن ہے نیند خراب کرنے سے کیا فائدہ تو اٹھنے کی عادت کبھی بھی نہ ہوگی - ذاکر کو ایک ضروری ہدایت فرمایا کہ ذاکر کو ضروری سامان طہارت وغیرہ کا سوتے وقت مہیا رکھنا ضروری ہے تاکہ عین وقت پر تنگی نہ ہو اور ناغہ معمولات کا نہ ہو - بعد امتحان سہولت کی تدبیر بتلانی چاہئے فرمایا یوں تو ہر امر دو درجے ہیں ایک عمل کا درجہ ہے اور ایک سہولت عمل کا ہر شخص خود تو جی چاہتا ہے کہ سہولت کی تدبیر بتلائی جاوے مگر شیخ کی طرف سے انتظار ہوتا ہے کہ اپنی کوشش ختم کر کے دکھلا دو جب عاجز ہوجاؤگے تب اہل تصرف تو اپنے تصرف سے اور اہل دبیر اپنی تدبیر سے اس کا ازالہ ان شاء اللہ کردیں گے - استیذ ان کی تاکید فرمایا کہ بعضے لوگ اپنے گھروں میں بے پکارے چلے جاتے ہیں بڑی گندی بات ہے نہ معلوم گھر کی عورتیں کس حالت میں ہیں یا کوئی محلہ کی غیر محرم عورت گھر میں ہو اذن لے کر جب بلایا جاوے گھر میں داخل ہونا چاہئے - ہوائے نفسانی اور عقل معاد کا فرق مولانا روم فرماتے ہیں کہ ہوائے نفسانی حریص ہے یہ تو وقتی مصلحت کو دیکھتی ہے اور