ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
یہ کہہ دینا ہاں تمہاری اس حرکت سے مجھے رنج ضرور ہے ) ایچا ہے - اس سے دل صاف ہوجاتا ہے البتہ زیادہ پیچھے نہ پڑتا چاہئے - اوروں کی فکر میں کاوش ٹھیک نہیں فرمایا کہ اصل یہ کہ اوروں کی فکر میں کیوں پڑے - آدمی اپنا ایمان سنبھالے - تعلیم حسب معاشرت فرمایا کہ میں اپنے شاگردوں کو اگر خط لکھتا ہوں اپنے کام کے لئے تو جوابی خط لکھتا ہوں یہ سمجھ کر کہ اس بیچارےہ پر ایک یہی بار بہت ہے کہ جواب لکھتے گاچہ جائیکہ ٹکٹ کا بار مکتوب الیہ پر ڈالا جاوے - اپنے کام کے واسطے خط اور ٹکٹ کا بار مکتب الیہ پر ڈالنا خلاف عقل بھی ہے - بعض محسیب مجھ سے اس کی شکایت کرتے ہیں کہ ہم کو جوابی کارڈ کیوں بیھجا - میں کہتا ہوں کہ بھائی یہی اچھا ہے مجھے ہلکا پھلکا ہی رہنے دو - سفارش کا طریقہ فرمایا کہ میں کسی کو سفارش کے طور پر لکھتا لکھا تا نہیں کہتا کہلاتا نہیں - جیسا کہ زمانہ میں ہورہاہے کسی کی سفارش کے لئے مجبورا کچھ لکھنا پڑتا ہے - تو اسی وقت ڈاک کے ذریعہ سے مکتوب الیہ کو لکھ دیتا ہوں کہ فلاں شخص سفارشی خط لاتا ہے کالعدم سمجھنا چاہئے - مرید کا ایک ادب فرمایا کہ مرید کے لئے شیخ کے قلب میں اپنی طرف رغبت وانس پیدا کرنے کا طریق اتباع ہے نہ کہ اس سے اختلاف کرنا اور مریدی کے سر ہوجانا - قبض جو معاصی سے اور جو غیر معاصی سے ہو اس کا فرق فرمایا کہ معاصی سے جو قبض ہوتا ہے اس میں حذن طبعی اور خوف طرد نہیں ہوتا جمود محض ہوتا ہے یہی قسادت ہے اور جو غیر معاصی سے ہوتا ہے اس میں یہ حذن اور خوف ہوتا ہے بجائے جمود کے بے چینی ہوتی -