ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
باب اول بسم اللہ الرحمن الرحیم شان تربیت وعلم وتحقیق وحکمت محبت کی حقیقت اور اس کے درجے فرمایا کہ حقیقت محبت کی میلان قلب ہے اور یہ درجہ طبعی اور غیر مومور بہ ہے مگر نعمت اور وہبی ہے - پھر اس میلان کے آثار میں سے رضا ئے محبوب کو رضا ئے غیر محبوب پر ترجیح دینا ہے اور یہ محبت عقلی اور مامور بہ ہے پھر اس ترجیح کے اقسام ہیں باعتبار محل ترجیح کے - چنانچہ ایک قسم ہے ایمان دینا کفر پر ادنیٰ درجہ ہے محبت کا بدوں اس کے بندہ مومن نہیں ہے اور دوسرے اقسام میں دوسرے احکام کع ترجیح دینا غیر احکام اور احکام کے درجات کے اعتبار سے اس کے درجات ہیں کوئی اوسط اور واجب کوئی اعلیٰ ومستحب - مصائب تغیرات طبعی کا علاج ایک صاحب نے کہا کہ جس زمانہ میں کوئی تکیلف نہ ہو اس وقت تو طبعی محبت بھی اللہ تعالیٰ سے ہوتی ہے اور تکالیف کی حالت میں چونکہ ان کا صدرو منجانب اللہ متیقن ہے اس لئے عقلی محبت رہ جاتی ہے - بعض اوقات تو ایسے شبہات پیدا ہوتے ہیں جن کا اظہار کفر ہے فرماا کہ ایسے تغیرات لوازم قطع مسافت سے ہیں جیسے سفر میں تعب بھی ہوتا ہے - آبلے بھی پڑتے ہیں ٹانگوں میں درد بھی ہوتا ہے مگر بعد اصول منزل مقصود کے سب کا تدارک کردیا جاتا ہے -