ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
کے کام نکالنا چاہئے - نیز اپنی لیاقت کا اظہار ہے - طالب کا کوئی فعل معلم کے ساتھ ایسا نہ ہونا چاہئے - حقوق شیخ کا خلاصہ فرمایا کہ حقوق الشیخ کا آسان خلاصہ یہ ہے کہ اس کی دل آزاری نہ ہو نہ قول وفعل سے نہ حرکات وسکنات سے - ظنیات پر جزم نہ کرنا چاہئے ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت مجدد وقت ہیں فرمایا کہ چونکہ نفی کی بھی کوئی دلیل نہیں اس لئے اس کا حتمال مجھ کو بھی ہے مگر اس سے زائد جزم نہ کرنا چاہئے محض ظن ہے اور یقنینی تعین تو کسی مجدد کا بھی نہیں ہوا - ( الحمد للہ حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ علے ھذا الاحتمال ) قطب التکوین دائما اور قطب الا ارشاد احیانا متعدد ہوتے ہیں فرمایا کہ قطب التکوین کو اپنی قطبیت کا علم ضروری ہے مگر قطب الا رشاد کو ضروری نہیں ابدال وغیرہ بھی تکوینیات سے متعلق ہیں - قطب الا رشاد میں تعدد ضروری نہیں ہاں قطب التکوین متعدد ہوتے ہیں مگر قطب الا قطاب تمام عالم میں ایک ہوتا ہے اس کا نام غوث ہے اہل کشف ان کو پہنچانتے ہیں قطب التکوین دائما اور قطب الارشاد احیانا متعدد بھی ہوتے ہیں - اسی سلسلہ میں فرمایا کہ زمانہ تحریک خلافت میں خانقاہ کے پاس ذرا افصل سے گولر کے نیچے میری مکان کے سامنے ایک نہ ایک مجزوب رہا کرتے تھے میں سمجھتا تھا کہ شاید من جانب اللہ حفاظت کے لئے مقرر ہیں - ایسے مجاذیب بدلتے بھی رہتے ہیں جیسے سرکاری حکام گورنمنٹ کے بدلتے رہتے ہیں - انبیاء کے لئے بالمعصیت محض صورۃ ہے فرمایا کہ میرا ذوق ہے کہ معصیت صادر نہیں ہوتی بلکہ جو کچھ ہوتا ہے وہ طاعت ہی ہے گو خفی سہی اور عصیٰ و غویٰ وغیرہ جو صیغے مستعمل ہیں وہ باعتبار شق مقابل کے ہیں کہ وہ شق مقابل صادر سے افضل ہے نہ یہ کہ یہ معصیت ہے اور تعبیر بالمعصیت محض صورۃ ہے -