ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
مسائل زو وجہتین فرمایا کہ مسائل ذو وجہتیں میں اہل اغراض بزرگوں کو ایک رخ دکھا کر اپنے ساتھ کر لیتے ہیں جس ما منشا حسن ظن ہوتا ہے - دوسرے رخ کی طرف اس وقت التفاوت نہیں رہتا لیکن اگر خصوصیت کے ساتھ کوئی شخص ان حضرات کو دوسرا رخ دکھلا کر استفتا کرے تو وہ ضرور نکیر فرمادیں گے - کیونکہ ان کے عقائد صیحح ہوتے ہیں - حسد کا علاج فرمایا کہ کسی دوست یا دشمن کے زوال نعمت سے اگر اندر سے دل خوش ہو اگر چہ بظاہر اس سے اظہار افسوس بھی کیا جاوے یہ چونکہ غیر اختیاری ہے اور اس کو مذموم بھی سمجھا جاتا ہے اس لئے معصیت نہیں - البتہ نقص ہے اس کا علاج بہ تکلف اس شخص کے لئے دعا کرنا ہے بکثرت ایسا کرنے سے ان شاء اللہ یہ نقص زائل ہوجاوے گا - فرمایا کہ تدبیر کی حقیقت ہے سبب مرض کا ازالہ اور اختلاج قلب کا سبب ضعف قلب ہے اس لئے ضعف قلب کا ازالہ جس طریق سے ہو یہی تدبیر ہے - اس کے طریق مختلف ہیں مقویات قلب - مفرحات قلب کا استعمال - ایسے مریض کو جب کوئی امر خلاف مزاج پیش آوے مثلا بچہ بیمار ہو جاوے یا مر جاوے تو ایسے وقت کسی عاقل کا پاس ہونا جو اس وقت اس کے دل بہلاوے - تسلی آمیز گفتگو کرے بزرگوں کے تذکرے حق سبحانہ تعالیٰ کی حکمت اور رحمت جیسے واقعات کو گوش گزار کرے - ضروری ہے - سن کی زیادتی سے بیوی کی محبت کم نہیں ہوتی فرمایا کہ سن کی زیادتی سے بیوی کی محبت میں کمی نہیں ہوتی - جس چیز میں سن کی زیادتی سے کمی ہوجاتی ہے وہ ہیجان نفسانی ہے اور محبت کی خاصیت تو شراب جیسی ہے - خود قوی ترمی بود خمر کہن بیعت کی حقیقت فرمایا کہ اصل بیعت تو انقیاد و اعتقاد ہے کہ ایک شخص راہ بتانے والا ہو اور تم اس کا