ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
گرفتار ہوں لہذا آپ لوگوں کو چاہئے کہ تکبر سے بہت پرہیز کریں پھر دو روز کے بعد ظہر حضرت والا نے ان مولوی صاحب سے سب کو گفتگو کرنے کی اجازت دے دی اور یہ فرمایا کہ عنقریب اور معاملات بھی طے ہوجائیں گے - اس سے حضرت اقدس کی تواضع وشان تربیت اظہر من اشمس ہے - معرفت کید نفس وشان تربیت ایک صاحب خط لکھا کہ فلاں آپ کو ایسا کہہ رہے تھے اور میں نے ان کو یہ جواب دیا اس پر فرمایا کہ جس طرح مجھے اس بات سے کلفت ہوتی ہے کہ فلاں نے مجھے برا بھلا کہا ایسی ہی اس بات سے کلفت ہوتی ہے کہ فلاں نے طرفداری کی - طرف دار لوگ ہی اور زیادہ بر بھلا کہلواتے ہیں - اگر انھوں نے اپنی عاقبت کے واسطے یہ کام کیا تو مجھ پر اس کا اظہار کیو کیا - ( ف ) اس سے بھی شان تربیت اور معرفت کید نفس ثابت ہوئی - تصرف کی حقیقت تصرف سے آدمی اس طرح سلوک میں چلتا ہے جس طرح کہ کوئی کسی کا ہاتھ پکڑ کر دواڑدے جہاں ہاتھ چھوڑا بس رہ گیا - توجہ وہمت وشان تربیت حضرت والا کے ایک مجاز نے اپنے ابتلائے معاصی کی حالت نظم میں لکھی ہے اور پھر حضرت والا کی توجہ وہمت کی برکت سے جلد ہی حالت متغیر ہوگئی یعنی پہلی حالت عود کر آئی پھر اس حالت کی بھی اطلاع حضرت والا کو نظم ہی میں دی - پہلی حالت کو مماۃ مجذوب سے اور دوسری حیات مجذوب سے تعبیر کیا ہے اس طرح مجموعہ نظم ما نام حیاۃ بعد المماۃ رکھا ہے - جو حسب ذیل درج کی جاتی ہے اور جو لاریب حضرت والا کی توجہ وہمت وشان تربیت کی بے نظیر مثال ہے -