ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
آثار تعلق مع اللہ فرمایا کہ جو خدا کے بندے ہیں اور مقبولان حق ہیں ان کو جو طاعت حق لطف حاصل ہوا ہے تو ان کو ممالک دنیا کی پروا نہیں رہی اور اگر ان کو ملتے بھی ہیں تو وہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ بس وہ ذوق طاعت عطافرمادے اور جاہ حشم دنیا کی ہمیں ضرورت نہیں اسی لئے وہ فقر وفاقہ میں بالا ختیار رہتے ہیں اور بزبان قال وحال یہ اشعار پڑھتے ہیں - ایک ذوق سجدہ پیش خدا خوشتر آید از دوصد دولت ترا ملک آن سجدہ مسلم کن مرا بادشاہان جہاں از بردگی بس بنالے کہ نخواہم ملکہا بونہ بردند از شراب بندگی ورنہ ادہم وار سرگرداں ودنگ ملک رابرہم زدندے بید رنگ جھوٹ کا علاج فرمایا کہ جس کو جھوٹ بولنے کی عادت ہو بہت بڑا علاج اس کا یہ ہے کہ جب کزب صادر ہو فورا اپنی تکزیب مخاطب کے سامنے کرے یہ بات میری کزب ہے - انقباض طبعی کا علاج فرمایا کہ غیبت کرنے سے بر ابھلا کہنے سے جو نفرت اس غیبت کرنے والے سے ہو جاتی ہے اور جو انقباض اس سے ہوجاتا ہے وہ قابل ملامت نہیں کیونکہ طبعی وغیرہ اختیار ہے لیکن تکلیف سلام وکلام کرتے رہنے سے چند روز میں وہ اثر دل میں بھی ضعیف ہوجاتا ہے - غصہ کا مجرب علاج فرمایا کہ اگر اس کا التزام کرلیں کہ جب کسی پر غصہ آجاعے تو مغضوب کو کچھ ہدیہ دیا کریں اور قلیل ہی مقدار ہو تو زیادہ نفع ہو - امور غیر اختیار کے مقتضا کا حکم فرمایا کہ امور غیر اختیار یہ کے مقتضا پر عمل کرنا بعض اوقات مزموم ہوتا ہے اور اختیاری