ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
اور وہ چیز پھر اس کو نہ دے تو معاف نہ ہوگا - گناہ کا کفارہ ایک بار فرمایا کہ آنکھوں کے نیچے رکھو اور اس گناہ کے کفاری کے لئے پچاس نفلیں روزانہ پڑھا کرو اور مجھ کو برابر حالات سے اطلاع دیتے رہا کرو - امتحان کی کامیابی کا وظیفہ ایف اے کے امتحان کی کامیابی کے لئے صاحب نے کوئی وظیفہ یا تعویز مانگا تھا تحریر فرمایا کہ روزانہ یا علیم بار بعد فجر پڑھ لیا کرو اور امتحان کے روز اس کی کثرت رکھو - بواسیر کا وظیفہ بواسیر کی شکایت پر تحریر فرمایا کہ بعد نماز فجر بار الحمد شریف پانی پر دم کر کے پیا کیجئے - تقدیر کی اجمالی تفہیم تقدیر کے بارے میں بس مجملا اتنا سمجھ لینا کافی ہے کہ تو فیق نیکیوں کی اللہ تعالیٰ دیتا ہے اور جس طرح توفیق دی ہے اسی طرح بندہ کو اختیار بھی دیا ہے اور ایسا ہی اختیار انسان کو بدی کرنے کا بھی ہے - پتھر کی طرح مجبور نہیں ہے - علامت مقبولیت فرمایا کہ اصلی حالت عقائد اختیاریہ کی حصت اور اعمال ضروریہ کی پابندی اور معاصی سے اجتناب اور دنیا سے محبت نہ ہونا ہے جس کو یہ کیسر ہے وہ عند اللہ مقبول ہے ندامت کا نفع بھی معمولات سے کم نہیں ایک صاحب نے لکھا کہ معمولات علی التواتر حسب دلخواہ پورے طور پر وقت ادا نہیں ہوتے سخت پریشانی اور ندامت ہوتی ہے جواب میں تحریر فرمایا کہ یہ پریشانی اور ندامت بھی نفع میں معمولات سے کم نہیں -