ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
اور دور کھڑے کئے جاتے ہیں گویا اب باشاہ دربار میں موجود ہے - یہ سب اس کا اثر ہے کہ اور رنگ زیب عالم اور متشرع تھا تورع کا اثر بعد مرنے کے بھی رہتا ہے - فلسفہ کی تعلیم کا مرتبہ تعلیم وفلسفہ کا ذکر ہوا تو حضرت والا نے فرمایا کہ میں نے بھی فلسفہ کی کتابیں پڑھی ہیں مگر کبھی ان پر بسم اللہ نہیں کہی بلکہ اعوذ با للہ پڑھ لیا کرتا تھا اور نہ کبھی دل لگا کر فلسفہ کو پڑھا ایک آلی علم سمجھ کر پڑھا لوگ کہتے ہیں بڑا مشکل علم ہے کاموں کو چھوڑ کر پڑھا جاوے تب آتا ہے میں نے ہمیشہ اسی طرح پڑھا مجھے تو کچھ مشکل معلوم نہیں ہوا - بہتوں کو پڑھا بھی دیا ایک شخص نے عرض کیا فلسفہ کار آمد چیز تو ضرور ہے فرمایا ہں عمق نظر اور وقت فکر اس سے پیدا ہوتی ہے - تعلیم تہزیب مجلس ایک روز حسب معمول بعد نماز مصلیٰ پر تشریف فرماتھے - قراءۃ سیکھنے والا لڑکا محمد عمر نام حسب معموم حاضر ہوا اور سامنے بیٹھ کر قرآن شریف شروع کیا - اس کے پاس اور ؛وگ بیٹھ گئے ایک طالب علم کو جو عرصہ دراز سے مدرسہ میں تھے اجازت تھی کہ سماعت کیا کریں وہ بھی قرآن شریف لے کر حاضر ہوئے اور محمد عمر کے پاس پہنچے کے لئے مجمع میں گھسنا چاہا تو حضرت والا نے ان کو ڈانٹا اور فرمایا تم کو اتنے دن یہاں ہوئے مگر اب تھ اس سے آشنا ہوئے کہ دین کیا چیز ہے بیت سی کتابیں پڑھ لینے یا وظیفہ گھونٹے کانام دین نہیں ہے - دین میں اصلاح عادات بھی داخل ہے اور اسی کو تہزیب بھی ہیں لوگوں کی گردنیں پھلانگنا کس سے بتلایا ہے - تم تو سامع ہو آواز دور تک پہنچتی ہے جہاں جگہ ملی وہیں کیوں نہ بیٹھ گئے - اور پاس ہی بیٹھنے کا شوق تھا تو پہلے سے آئے ہوتے جاؤ یہاں سے ٹھ جاؤ - جب تک تہزیب نہ سیکھ لو ہمارے پاس مت آؤ آڑ میں بیٹھو اور وہیں سے سنو - تعلیم ذکر ایک طالب نے ذکر شروع کرنا چاہا تو تعلیم فرمایا کہ تہجد کا التزام کرو - بہتر آخر شب میں ہے اگر نہ ہوسکے تو عشا کے بعد سہی اور اکثری عادت آٹھ رکھنی چاہئے اور اس کمی زیادتی