ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ف : - اس سے حضرت والا کی سلامتی فہم ؛ جامعیت حکمت رعایت متضادین صاف ظاہر ہے - طبیعت کا موز ونیت جو ہونا فرمایا کہ کیا کہوں ایسی طبیعت ہے کہ ذر اسی بے جوڑ بات سے بھی نہایت الجھن ہوتی ہے مسجد کے ٹاٹ پر ایک دن سیاہی گر گئی فورا اس دھبہ کو دھلوایا اور فرمایا کہ دھبوں کو میں دیکھ نہیں سکتا اس قدرخلجا ہوتا ہے چاہئے کپڑا میلا ہو - ہو ایک سا ؛ کبھی کپڑوں پر کوئی دھبہ پڑ جاتا ہے تو یا فورا اس کو دھلواتا ہوں ورنہ کپڑے بدلتا ہوں - ہر چیز میں موزونیت کو طبیعت ڈھونڈتی ہے ذرا کوئی بے جوڑ بات ہوئی اور مجھے پریشانی ہوئی - ف : - اس سے حضرت والا کی طبیعت کا موزونیت جو ہونا ثابت ہے - الفت غلبہ و عقلیت ' نرم خوئی فرمایا کہ مجھ میں الفت کا بے حد مادہ ہے لیکن الحمد للہ میں اس سے مغلوب نہیں ہوتا چنانچہ ایک نوعمر طالب علم سے مجھے بہت محبت تھی لیکن بوجہ بعض بے عنوانیوں کے مجھے اس کے نکال دینے میں ذرا تامل نہیں ہوا - پھر فرمایا کہ مجھ سے بس بات کہنا غضب ہے میرا دل فورا پانی پانی ہوجاتا ہے چنانچہ جب ایک طالب علم نے ایک تحریر مشاقانہ طرز پر لکھی تو میں نے اس کو آنے کی اس شرط پر اجازت دیدی کہ اپنے اطوار کو ٹھیک رکھیں - ف : - اس سے حضرت والا کی صفات الفت وغلبہ عقلیت و نرم خوئی بدرجہ اتم ثابت ہے - اہتمام حق العبد اتباع شریعت فرمایا کہ ہمارے یہاں تو بس اپنی نیند سوؤ - اپنی بھوک کھاؤ چین کی زندگی بسر کرو - ہاں حدود کے اندر ہو - یہاں بحمد االلہ نہ کسی کی لگائی نہ کسی کی بجھائی - آزادی بڑی ہے ذاکرین شاغلین کی بابت اس کی بھی نگرانی نہیں کرتا کہ کون شخص جماعت میں شریک ہے کون نہیں ہاں اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ کوئی ایسا فعل نہ کیا جاوے جس سے دوسروں کو تکلیف یا ایذا پہنچے یا دوسروں کے ضلال کا اس میں اندیشہ ہو یا صریح خلاف شریعت ہو باقی اگر ایک آدھ وقت کی جماعت فوت بھی ہوگئی تو کون سا ایسا بڑا جرم ہوگیا بعض ذاکرین کو