ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
کرتا ہوں - قسمت کی یقینی خبر بجز نبی کے کسی کو نہیں ہوسکتی اور کشف وغیرہ خود مشکوک ہے - اس کی بناء پر کسی مسلمان کو دل شکستہ کونا دیانت سے بہت بعید ہے - آپ کوشش کریں اللہ تعالیٰ پر نظر رکھیں اور بعد عشاء یا لطیف گیارہ سوبار ہ پڑھیں پھر اول اخر درود شریف گیارہ بار پڑھ کر دعا کریں جو بہتے ہوگا وہ ہورہے گا - کمال توبہ یہ ہے کہ زبان سے بھی تضرع کے ساتھ ہو ایک صاحب نے لکھا کہ گنا کبیرہ کے بعد دل پر گھبراہٹ ہوجاتی ہے - طبیعت کئی کئی روز تک گھبراتی ہے اور خوب گڑا گڑا کے استغفار کرنے سے دل پر شرمندگی چھاجاتی ہے اس کے لئے کیاکروں - فرمایا یہ شرمندگی وخوف فی نفسہ بہت اچھی چیز ہے اور یہ بھی ایک قسم کی توبہ ہے مگر کمال توبہ کا یہ ہے کہ زبان سے تضرع کے ساتھ ہو - پس اس رکاوٹ کا مقابلہ تکلف وہمت سے کیا جاوے اور خواہ کتنی ہی تکلیف ہو مگر رکاوٹ پر عمل نی کیا جاوے - شیخ کی خشونت بھی نفع کثیر رکھتی ہے ایک صاحب نے جن کو نشست و بر خاست کی چھوٹی چھوٹی باتوں پر مواخذہ کر کے واپس کردیا گیا تھا ایک خط لکھا جس میں اپنی نہایت اچھی حالت کا اظہار کیا تھا - حضرت نے فرمایا کہ دیکھئے میری خشوشت بیکار نہیں ہوتی - ان کو بہت نفع ہوا خشونت علاج ہوتی ہے - بی5 سے امراض کی - کھوٹی چاندی کو جب تک آنچ نہ دی جاوے اس کا میل زائل نہیں ہوتا اگر وہ چاندی کہے کہ ہائے میں جلی - مجھے سرد پانی میں ڈال دو اور وہ پانی میں ڈال بھی دی گئی تو کیا ہوگا وہی ٹھوس کی ٹھوس رہے گی - حضرت نے جواب میں لکھا کہ '' حالات پڑھ کر مسرت بے انداز ہ ہوئی - شکر الہٰی بجالایا اور دعائے ترقی کی مناسب ہے کہ گاہ گاہ خط و کتابت رکھئے اور کچھ نہیں ایک دعا ہی مل جاتی ہے - نماز کا وقت شرعا اجارہ سے مستثیٰ ہے ایک شخص نے کہا کہ یہاں کار خانہ میں صاحب لوگوں کی چوری سے ہم لوگ نماز ادا کرتے ہیں تو نماز ہوجاتی ہے یا نہیں تحریر فرمایا کہ ہوجاتی ہے - نماز کا وقت شرعا اجارہ سے مستثنیٰ ہے مگر