ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
بزرگوں کے قریب دفن ہونے کی تمنا عبث نہیں فرمایا کہ جب حق تعالیٰ کی طرف رحمت ومغفرت کی ہوائیں چلتی ہیں تو گو اس سے مقصود کوئی خاص بزرگ ہوں لیکن حسب قرب وبعد آس پاس کو بھی پہنچتی ہے جیسا کہ کسی کے پنکھا جھلا جاوے تو اس پاس کے لوگوں کو بھی ہوا ضرور لگتی ہے اس لئے بزرگوں کے قریب دفن ہونے کی تمنا کرنا عبث نہیں - سلف وخلف کاتعامل صاف دلیل ہے کہ یہ عمل بے اصل نہیں - اولیاء اور انبیاء کے کشف کو تفاوت فرمایا کہ اولیاء جوشے کشف میں دیکھتے ہیں بالکل حق ہوتی ہے مگر چوبکہ دور سے دیھکتے ہیں اس لئے اس کی توقیت یعنی زمان ومکان معین کرنے میں ان کا تخمینہ ہوتا ہے جس میں غلطی بھی ممکن ہے بخلاف کشف انبیاء کے کہ دیھکتے بھی حق ہیں اور انہیں اس شے کے سر پر لے جا کھڑا کردیا جاتا ہے اور نہایت قریب سے دیکھتے ہیں اس لئے ان سے تخمین وتعین مکان وزمان میں بھی غلطی نہیں ہوسکتئ - ضیف اور مضیف دونوں کے لئے ضیافت عزر افطار ہے فرمایا کہ ضیف ومضیف دونوں کے لئے ضیافت عزر افطار ہے جبکہ ضیف پامضیف مجرد حضور اور ترک افطار پر راضی نہ ہو - فرمایا کہ مدعی کی اصلاح کے واسطے علم کا اظہار بھی جائز ہے - طریق میں مقصود جمعیت قلب ہے فرمایا کہ طریق میں مقصود جمعیت قلب ہے - فطرۃ کسی کو ترک اسباب مین جمعیت ہوتی ہے اور کسی کو مباشرت اسباب میں - پس دونوں میں محبوب کی تجویز تکوینی ہی کی طرف تفویض ہے اور تشریعا دونوں محیرفیہ ہیں - رفع تشابہ کا معیار فرمایا کہ بند لگانا اور بٹن سے اجتناب یہ احتیاط ہے - باقی شیوع عام جس سے دیکھنے