ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
کروں گا میں نے کہا نہیں شرم کی کیا بات ہے میرا نہ آنا اور آپ کا بلانا عدل کے خلاف ہے - محتاج کو چاہئے کہ وہ محتاج الیہ کے پاس جائے اور الحمد للہ یہ سب باتیں میری امور طبعیہ ہیں - مجھ کو کوئی اہتما یا سوچ بچار کرنا نہیں پڑتا - فرمایا کہ جس کو حق تعالیٰ نے جیسا بنادیا ہے اس کے لئے وہی مناسب تھا گو ہو شخص دوسرے کو دیکھ یہ تمنا کرتا ہے کہ میں ایسا ہوتا اور اپنی حالت پر قناعت نہیں ہوتی لیکن غور کر کے دیکھے اور سوچے تو اس کو معلوم ہوجائے گا کہ میرے مناسب وہی حالت ہے جس میں خدا نے مجھ کو رکھا ہے - بیبوں کی قدر کرنا چاہئے فرمایا کہ ہر صورت میں مردوں کو اپنی بیبیوں کی قدر کرنا چاہئے دو وجہ سے ایک تو بی بی ہونے کی وجہ سے کہ وہ ان کے ہاتھ میں قید ہیں اور یہ بات جوانمردی کے خلاف ہے کہ جو ہر طرح اپنے بس میں ہو اس کو تکلیف پہنچائی جائے - دوسرے دین کی وجہ سے کیو نکہ تم مسلمان ہو وہ بھی مسلمان ہیں جیسے تن دین کے کام کرتے ہو وہ بھی کرتی ہیں اور یہ کسی کو معلوم نہیں کہ دین کے اعتبار سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون زیادہ مقبول ہے - یہ کوئی بات ضروری نہیں کہ عورت مرد سے ہمیشہ گھٹی ہوئی ہو ممکن ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک مرد کے برابر بلکہ اس سے زیادہ ہو پس عورتوں کو حقیر و ذلیل نہ سمجھنا چاہئے اللہ تعالیٰ بیکس اور مجبور اور شکستہ دل کا تھوڑا سا عمل بھی مقبول فرمالیتے ہیں اور اس کے درجے بڑھادیتے ہیں - اندھے لو سلام کرنا خیانت ہے فرمایا راستہ میں کبھی کوئی اندھا ملتا ہے تو میں بعض اوقات اس کو سلام نہیں کرتا مزاج پرسی بھی نہیں کرتا مگر بعد میں شرما جاتا ہوں اور اپنے کو بے حد ملامت کرتا ہوں کہ یہ تو خیانت ہے - دریافت حکمت سے طاعت کی عظمت جاتی رہتی ہے فرمایا کہ علت یا حکمت دریافت کرنے میں عوام کے لئے ایک ضرر بھی ہے وہ یہ علت یا حکمت معلوم ہوجانے کے بعد طاعت کی عظمت کا وہ اثر قلب پر نہیں ہوتا جو بدوں اس کے معلوم کرنے سے ہوتا ہے پس تم احکام کی حکمت معلوم کر کے اس عظمت کو