ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ہے حقیقت معلوم ہوجانے کے بعد پھر اس سے زیادہ سہل اور آسان کوئی چیز نہیں آتی - لوگوں نے فن نہ معلوم ہونے کی وجہ سے اس کو ہوا بنا رکھا ہے - حالانکہ تصوف صرف ایک مسئلہ پر ختم ہے عمل ایک اختیاری ہے اور ایک غیر اختیاری - اختیاری کو لے لو اور غیر اختیاری کو درپے نہ ہو - دین کی اصلاح سے دنیا کی بھی اصلاح ہوجاتی ہے فرمایا کہ اگر مسلمان اپنی اصلاھ کرلیں اور دین ان میں راسخ ہوجاوے تو دنیوی مصائب کا بھی ان شاء اللہ چند ہی روز میں یا پلٹ ہوجاوے - تقریبات میں عورتوں کے جانے کے انسداد کا سہل طریقہ فرمایا کہا تقریبات میں عورتوں کے جانے کے انسداد کا طریقہ سہل یہ ہے کہ جانے کو منع نہ کریں مگر اس پر مجبور کریں کہ کپڑے زیور وغیرہ کچھ نہ پہنیں - جس حیثیت سے اپنے گھر رہتی ہیں اسی طرح چلی جاویں - خود بخود جانا بند ہوجاوے گا اجانتہ داعی کے عموم کا بیان فرمایا کہ حدیث میں جو اجابۃ الداعی آیا ہے خطوں کا جواب دینا بھی اس کے عموم میں دخل ہے - اس لئے خطوط کا جواب دینا حتیٰ المقدور جلدی ضروری ہے - ذکر وشغل صرف معین اصلاح ہیں فرمایا کہ اصلاحین مسہل ہیں اور ذکر وشغل میں ہیں - اگر اصلاح نہ ہوتو ذکر وشغل بیکار ہیں - محقق کی ایک شناخت فرمایا کہ محقق ہمیشہ ضرورت وحالت مخاطب کے لحاظ سے مضمون اختیار کرتا ہے بیان کے لئے چاہئے مکرر ہو یا پرانا ہو - آثار کثرت معصیت فرمایا کہ کثرت گناہ سے دل کا حس خراب ہوجاتا ہے تو گنا ہ کی پریشانی اور ظلمت کا احساس بھی نہیں ہوتا -