ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
محتاج نہیں ہوتا اہل لفظ کا اور صاحب معنی کا محتاج ہوتا ہے - واقعی خوب حقیقت واضح ہوگئی جس سے علماء اور عرفاء میں فرق سمجھ میں آگیا - ف اس سے حضرت والا کی وقت نظری معنی رسی حقیقت شناسی ثابت ہوئی - طرز سفارش مشتمل بر مراعات مزاق خود صاحب حاجت ومخاطب ایک سفارش کی در خواست پر ذیل کا خط لکھا گیا جس سے حضرت والا کا مذاق اس باب میں کس قدر دینی و دینوی اور ظاہری وباطنی اور صاحب حاجت و نیز مخاطب کی رعایتوں کے تمام پہلو کو محیط ہے - یہ جناب پر روشن ہے کہ میری عادت متعارف سفارش کی نہیں خصوص اپنے مخصوص متعلقین کی - اور حال رقعہ ہذ میرے مخصوصین میں سے ہیں چنانچہ خود میرے اور میرے بزرگوں کے تعلقات ان کے بزرگوں سے بھی ہیں اور خود میرے تعلقات ان سے بھی ہیں شرکت وطن بھی شرکت برادری بھی - ان کا بچپن میں میرے پاس مدت تک مثل اولاد کے تعلیم کی تقریب سے رہنا گو تغیرات زمانہ سے دوسری تعلیم کی ضرورت نے ان کو مجھ سے جسما جدا کردیا اور روحانی تعلق الفت ومحبت اور ارتباعات کا اب بھی باقی ہے - بہر حال ان خصوصیتیوں کے ہوتے ہوئے اپنی عادت کے موافق ان کی سفارش کرتے ہوئے - مجھ کو اور بھی پس وپیش ہونا چاہئے اور ہے اس لئے میں سفارش تو نہیں کرنا چاہتا لیکن اگر کسی مسلمان حاجت اور حالت کی اطلاع کردی جاوے اور اس کے ساتھ ہی اس مسلمان کی کامیابی کے لئے کوشش کرنے پر زور نہ دیا جاوے تو اصلی مقصود بھی حاصل ہوگیا اور سفارش کی کامیابی کے لئے کوشش کرنے پر زور نہ دیا جاوے تو اصلی مقصود بھی حاصل ہوگیا اور سفارش سے جو آج کل مخاطب کو گرانی اوع کلفت ہوتی ہے اس سے بھی حفاظت رہے گی - پس یہ عریضہ اس مد میں حاضر ہوتا ہے - حامل رقیمہ بھی اپنے بزرگوں اور محسسوں کو جن میں جناب بھی داخل ہیں نہ تھوڑی نہ بہت تکلیف دینا نہیں چاہتے اسی طرح امید واری وا نتظار کی خود بھی زیادہ تکلیف اٹھانا نہیں چاہتے - معتدل انتظار سے کوئی کلفت نہیں اس قدر تو براداشت کریں گے اور اکرنا چاہئے - بہر حال اس وقت عرض یہ ہے کہ خدمات کے صلاحیت کی تفصیل تو ان کی زبانی اور ان کی اور ان کے لوازم کے متعلق اطمینان اپنے تجربہ وشہادت قلب سے فرما