ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ہے - بلکہ غلطی کا اقرار کر لینے میں عزت ہے - ایسے شخص کی نسبت لوگ بطور مدح کہا کرتے ہیں کہ یہ غلطی کا اقرار کر لیتے ہیں - بخلاف اڑنے والوں کے کہ لوگوں کی نظر میں ذلت ہوتی ہے اور وہ اس غرض سے اڑاکرتے ہیں کہ غلطی کا اقرار کر لینے پر لوگ ان کو حقیر سمجھیں گے - ( ف ) اس ملفوظ سے حضرت والا کی جسطرح شان تربیت واضح ہے اسی طرح وظرافت بھی - فراست وحقیقت شناسی فرمایا کہ عملیات سے جو ہوتا ہے اس میں برکت نہیں ہوتی - قلب پر اثر نہیں پڑتا البتہ اثر صاحب حق کا ہوتا ہے اس کی صورت دیکھ کر کشش ہوتی ہے جو بلا کرامت ہو تو اثر زیادہ ہوتا ہے کیونکہ کرامت میں سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ کچھ اور بات نہ ہو - یہ عجیب اثر ہے حق میں اب کشش اتباع سنت میں ہے اور اتباع سنت میں دھوکہ نہیں ہوتا کیونکہ آدمی اپنے کو کہاں تک بناوے گا راز ایک نہ ایک روز کھل جاتا ہے - ( ف ) اس سے حضرت والا کی فراست وحقیقت شناسی ظاہر ہوتی ہے - رسومات سے حذر ؛ شان تربیت حقیقت شناسی فرمایا کہ بزرگوں کے سامنے سے جو کھانا اٹھا کر ان ہی سامنے کھاتے ہیں میں تو اس طریق متعارف کے خلاف ہوں کیونکہ جس کے سامنے سے تبرک سمجھ کر کھانا لیا ہے اگر وہ متکبر ہے تو اس کا تکبر بڑھتا ہے اور اگر متواضع ہو تو اس کو اذیت ہوتی ہے بلکہ یوں کیا جائے کہ جب کھانا کھا کر اٹھ جائے تو مالک سے مانگ لے - سامنے سے لے کھانا چانٹا ٹھیک نہیں - ( ف ) اس سے رسومات سے حذر ؛ شان تربیت ' حقیقت شناسی وحکمت ظاہر ہے - تقویٰ واحتیاط ؛ صفائی معاملہ عبدیت ؛ تزلیل ؛ سہولت پسندی فرمایا کہ مجھ کو جب تک مسئلہ میں شرع صدر نہیں ہوتا جواب نہیں دیتا تردد کی صورت میں جواب دینا جائز نہیں اور اطمینان ہوجانے پر مواخذ ہ نہیں اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ہر مسئلہ کا جواب دیا جاوے خواہ اس میں تردد ہی ہو - بلکہ اگر خود اطمینان نہ ہو تواوروں کے حوالہ کردیا جاوے کہ مسائل دوسری جگہ دریافت کرلے - اور اس میں راحت کیسی ہے اور خوامخواہ جواب دینے میں یہ ہے کہ