ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
کا- یا غنا سبب یوجاتا ہے افلاس کا کیونکہ غنا سے بے فکری ہوتی ہے اور بے فکری سے فضول خرچی ہوتی ہے جس سے افلاس نوبت پہنچتی ہے یا افلاس ہوجاتا ہے غما کا اس طرح کہ بوجہ عسروت وتنگی محنت وجانفشانی کے ساتھ تحصیل رزق میں سعی کرتا ہے اور بعد چندے افلاس دور ہو کرغنا نصیب ہوجاتا ہے یا وساوس کا ہجوم سبب ہوجاتا ہے حضورو دلجمعی کا اس طرح سوچنے سے کہ خدا تعالیٰ کی کیا قدرت ہے کہ میرا دل میں ایک دریاخیالات دوساوس کا بہاد جس جے بندے کرنے سے بندہ عاجز ہے - توجہ مرشد کے نفع کی شرط فرمایا کہ توجہ مرشد کی اس وقت نافع ہوتی ہے جبکہ اس کی اطاعت کی جاوے اور اس کے بتلانے کے موافق عمل کیا جاوے اور اپنے کو اس کے ہاتھ میں '' مردہ بدست زندہ '' کردیا جاوے کہ وہ جس طرح چاہتے تم میں تصرف کرے اس کے بعد جو توجہ مرشد کی ہوتی ہے واقعی کیمیا ہوتی ہے - فہم سلیم اور تفقہ فی الدین کے تحصیل کا طریقہ فرمایا کہ فہم سلیم اور تفقہ فی الدین اس کو حاصل ہوتا ہے جس نے توجہ سے پڑھا ہو اور استاذہ کو راضی رکھا ہو جس طالب علم نے محض محنت ہی کی مگر اساتزہ کو راضی نہ رکھا ہو تجربہ کر لیا جائے کہ س کو تحقیقی علم ہر گز حاصل نہ ہوگا - عاشق ناکامی وکامیابی کو نہیں دیکھتا فرمایا کہ عاشق کو اس سے بحث نہیں ہوتی کہ میرے عمل پر کچھ ثمرہ مرتب ہوا یا نہیں اور عمل سے فائدہ ہوتا یا نہیں وہ محض محبت کی وجہ سے محبوب کی خدمت میں لگا رہتا ہے چاہے کامیابی ہو یا ناکامی - معراج کی حقیقت قرب حق ہے فرمایا کہ معراج کی حقیقت قرب حق اور قرب حق کسی خاص صورت کے ساتھ مقید نہیں بلکہ بصورت عروج ہوتا ہے جیسا کہ ہمارے رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوا اور کبھی