ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
حکمت فرمایا کہ معدہ کمزور ہونے میں بھی حکمت ہے لزائز سے پر ہیز ہوتا ہے - یہ بھی سرکاری انتظام ہے کیونکہ زیادہ کھانے سے جسم تازہ اور قلب مکدر ہوتا ہے اور کم کھانے سے جسم کمزور ہو جاتا ہے مگر قلب کا تازگی ہوتی - ف - اس سے حضرت والا حکیم ہونا ظاہر ہے - کمال عبدیت ایک صاحب نے کہا کہ مجھ سے نماز کا حق ادا نہیں ہوتا فرمایا کہ بھائی نماز کا حق کس سے ادا ہوسکتا ہے تم تو یہ بھی سمجھتے ہو کہ ہم سے حق ادا نہیں ہوتا اور ہم اس جہل میں مبتلا ہیں کہ ہم بہت اچھی نماز پڑھتے ہیں اور حالانکہ خاک بھی نہیں پڑھتے بس بھائی اللہ میاں کو سجدہ کر لیتے ہیں وہ رحیم ہیں قبول فرمالیں گے ان سے امید قبولیت کی البتہ ہے گو ہماری نماز اس قابل نہیں - ف - اس سے حضرت والا کی کمال عبدیت ظاہر ہے - کمال عبدیت اپنے ضعف کے متعلق فرمایا کہ اگر کوئی اللہ کا بندہ دعا کردے تو پھر دوا غیرہ سب ایک طرف ہی رکھی رہے - ف ـ اس سے بھی کمال عبدیت ظاہر ہے کمال شفقت و شان تربیت ایک صاحب نے اپنی بی بی کی نسبت لکھا تھا کہ ان کو ماہ حمل تھا وہ کسی شادی میں گئیں پیر رپٹ گیا گرگئیں پیچش ہوگئی - میں ضعیف العمر ہوں اور یہ بچے چھوٹے ہیں دعا فرمایئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو صحت عطا فرماویں - اس پر فرمایا کہ عورتیں رسومات نہیں چھوڑتیں اور ان صاحب کو جواب تحریر فرمایا کہ آپ ایسے موقع پر پھر جانے کی اجازت نہ دیں دوسری شفا کی دعا کراتے ہیں کہ بچے چھوٹے ہیں - ف - اس سے بھی حضرت والا کی کمال شفقت و شان تربیت ظاہر ہے -