ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
قساوت کی علامت فرمایا کہ قساوت یہ ہے کہ گناہ سے نفرت نہ ہو اور طاعت سے رغبت نہ ہو - حفظ صحت مقدم ہے مستحب کی تحصیل سے فرمایا کہ حفظ صحت کی مصلحت کسی مستحب کی تحصیل سے مقدم ہے - مثلا صبح کو ہوا خوری کے لئے جنگل کی طرف جانا مسجد میں اشراق کی نماز کے لئے تا طلوع آفتاب بیٹھے رہنے سے افضل ہے - جس سے کام لینا ہو اس کی سہولت کا ہر سہولت کا ہر طرح خیال رکھو ایک صاحب نے بالکل پھیکی سیاہی سے خط لکھا مشکل سے پڑھا جاتا تھا پتہ بھی ایسا ہی لکھا تھا - حضرت نے واپس بھیج دیا کہ پڑھا نہیں جاتا ٓ پتہ کے حصہ کو خط میں سے پھاڑ کر لفافپ پر چسپاں کردیا - گو نہایت غور سے اگر پڑھا جاتا تو پڑھا جاسکتا تھا لیکن فرمایا کہ ہم کیوں ذھمت برداشت کریں جس کو دوسرے سے کام لینا ہو اس کو چاہئے کہ جہاں تک ہوسکے دوسرے کو سہولت دے - طالب حق کو کسی کی ناراضی کی کیا پراوہ فرمایا کہ طالب حق کو کسی کی ناراضی کی کیا پرا - اپنی طرف سے کسی کو دشمن نہ بنانا چاہئے - اس پر بھی اگر کوئی ناراض ہو ' ہوا کرے - حق تعالیٰ مدد گار رہے اس پر نظر رکھنا چاہئے اور اس کو راضی رکھنا چاہئے بلکہ بعض اوقات تو خلق کی نارضی سبب ہوجاتی ہے بہت سی آفات سے بچنے کا - کشف کی بنا پر کسی مسلمان کا دل شکستہ کرنا دیانت سے بہت بعید ہے ایک صاحب نے لکھا کہ پولیس میں ایک جگہ خالی ہے مل جاوے تو ساری پریشانیاں دفع ہو کر تنگدستی بھی دور ہوجاوے مگر ایک شاہ صاحب جو یہاں ہیں قبل اس جگہ کے خالی ہونے ہی کے جواب دیدیا تھا کہ تمہاری قسمت میں نہیں ہے اس لئے مجبوری ہے - حضور میں بادب دعا کا ملتجیٰ ہوں اس پر حضرت والا نے تحریر فرمایا کہ دل وجان سے دعا ئے کامیابی