ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
مدعی نبوت کو مسلمان کہنا بھی کفر ہے فرمایا کہ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بنوت کو ولی کہنا بلکہ صرف مسلمان کہنا بھی کفر ہے اور جب مرزا ( غلام حمد ) صاف صاف اپنے کو نبی بکلہ انبیاء بھی افضل کہتا ہے تو اس کو ولی ماننا ان سب باتوں میں سچا ماننا ہے اور دعویٰ نبوت میں اس کو سچا ماننا کفر خوب سمجھ لو - گناہ کا علاج گناہ سے پاخانہ کو پیشاب سے دھونا ہے فرمایا کہ صوفیوں کو اکثر اوقات اس قسم کا دھوکہ ہوتا ہے اگر عجب پیدا ہوتا ہے تو اس کا علاج کسی گناہ سے کیا جاتا ہے اور مصلحت یہ سمجھی جاتی ہے کہ ایسا کرنے سے ہم اپنی نظروں میں گنگار اور ذلیل رہیں گے اور اس سے عجب کی جڑ کٹ کائے گی لیکن یہ تو ایسا علاج ہے جیسا کہ کوئی شخص اپنے بدن سے پاخانہ کو پیشاب سے دھونے لگے - آثار خشوع : فرمایا کہ خشوع و تواضع کے آثار یہ ہیں کہ جب چلے گردن جھکا کر چلے - بات چیت میں معاملات میں سختی نہ کرے - غصہ اور غضب میں آپے سے باہر نہ ہو - بدلہ لینے کی فکر میں نہ رہے وغیرہ وغیرہ - اعتدال ہی دوام ہے فرمایا کہ محققین تما عبادات وعادات میں اعتدال کی ریاعت رکھتے ہیں اور اسی پر دوام کی امید ہوسکتی ہے جو دین میں مطلوب ہے - باقی غلو سے ملال اور کلال پیدا ہوتا ہے اور اس سے کبھی ترک عمل کی نوبت آجاتی ہے غلو فی الحال تو عمل کی تکثیر ہے اور فی المال عمل کی تقلیل - صوفیہ کو علم زیادہ اہتمام عمل کا ہوتا ہے فرمایا لہ صوفیہ علم کے اہتمام زیادہ عمل کا اپتمام کرتے ہیں - چنانچہ حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم نے فرمایا کہ اے امت میں تمہارے متعلق ان چیزوں سے زیادہ اندیشہ نہیں کرتا جس کا تم علم نہیں کیونکہ علم کی کمی میں جوکاتاہی ہوجاتی ہے وہ بے باکی کی دلیل نہیں اس لئے جرم خفیف ہے لیکن یہ دیکھو کہ جن چیزوں کا تم کو علم ہے ان میں تم کیسا عمل کرتے ہو - اس