ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ہو جاوے - اگر کوئی بے تمیزی پاؤ بھر کی جگہ آدھ سیر کھالیوے اور اس پر بھی بس نہ کرے حتیٰ کہ ساتھ کے ساتھ نکلنے لگے تو اس کو کوئی کھانا نہ کہے گا - سب بے تمیزی کہیں گے اور اس کھانے کو زہر سمجھیں گے - کیونکہ پیٹ میں رہتا نہیں اور مضر ہورہا ہے - بے دردی جانور کا خاصہ ہے فرمایا کہ یہ جانور کا خاصہ ہے کہ ایک کو مرا دیکھ کر بھی بے فکری سے کھیت کھاتا رہتا ہے - مصیبت کی تعریف فرمایا کہ جوبات اپنے کا ناگوار گذرے وہی مصیبت ہے اور اس پر انا اللہ پڑھنا ثواب ہے - عورت کو چندہ وغیرہ میں شوہر سے اجازت لینا مناسب ہے فرمایا کہ عورتوں کو جائز نہیں ہے کہ شوہر کی چیز بلا اجازت چندہ میں دیں اور جو چیز ان کی ملک ہو اگرچہ بلا اجازت اس کا دینا جائز ہے مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت شوہر سے مشورہ کر کے دے - ما نصیحت بجائے خود کردیم روز گارے درین بسر بردیم گرنیابد بگوش رغبت کس بررسولان بلاغ باشد وبس منتہی کی تعریف فرمایا کہ منتہی اور کامل کی تعریف یہ کہ اس کو ایسا مکلہ عطا ہو جاوے کہ جس وجہ سے نفس کو مغلوب رکھنے پر قادر ہوجاوے اور شیطان اس کو ازجا رفتہ نہ کرسکے اور نہ خود بینی میں مبتلا ہو - مدارات اور مداہنت فرمایا کہ مداراۃ کا حاصل اہل جہل کے ساتھ نرمی کرتا ہے کہ وی دین کی طرف آجاویں اور اہل شر کے ساتھ نرمی کرنا تاکہ کے شر سے حفاظت رہے اور دونوں امر مطلوب ہیں - اول تو دین میں مقصود ہے اور ثانی مقصود میں معین ہے - کیونکہ کسی شریر کی ایزا میں مبتلا ہوجانے سے احیانا طاعت میں بھی اور اکثر تبلیغ میں بھی خلل پڑجاتا ہے اور مداہنت بددینوں کے ساتھ نرمی کرنا ہے تاکہ ان سے