ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
لطافت فہم ؛ عمق نظر ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضور کے پاس جو معزز عہدہ داروں کے خطوط آتے ہیں ان کا چھپ جانا بیحدہ مفید ہے کیونکہ اس سے ایسے لوگوں کو معلوم ہوگا کہ ہم لوگوں بھی دینی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے اس پر فرمایا کہ مہاں اشتہار دینے کی کیا ضرورت ہے - اگر کسی کا سودا کھرا ہے تو انگلستان اور جرمن تک سے خریدار آتے ہیں اور جو مرغوب نہیں ہے تو لوگ اگر آبھی گئے تو کہیں گے کہ بڑا احمق تھا اشتہار دے کر ہمیں مفت ہریشان کیا - پھر فرمایا کہ پاس والوں کا معتقد ہوتا بمقابلہ دور والوں کے معتقد ہونے کے اور زیادہ اچھی دلیل ہے مرغوب ہونے کی - مثلا جھنجھا نہ والوں کے خطوط درو والوں کے خطوط سے زیادہ معتبر ہیں - اور جو خاص تھانہ بھون کے لوگ مانوس ہوں تو زیادہ قابل اعتبار ہے - اور جو عزیز قریب راغب ہوں تو اور زیادہ اچھی دلیل ہے بمقابلہ درو والوں کے کیونکہ دور والوں کی نسبت تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ میاں دور کے ڈھول سہانے ہوتے ہی ہیں اور پاس والے چونکہ تمام حالات سے وافق ہوتے ہیں اس لئے بہت مشکل سے معتقد ہوتے ہیں - ف - اس سے حضرت والا کی الطافت فہم ' عمق نظر کا پتہ چلتا ہے - صفائی معاملہ و شان تربیت ایک صاحب نے اپنے قیام کا قصد بذریعہ تحریر ظاہر کیا اور مدت دوماہ کی اصلاح کے لئے لکھی - تحریر فرمایا کہ دو ماہ کی قید اپنی طرف سے لگانا ٹھیک نہیں - عمر بھر کا رادہ کرلے - پھر چاہے دو ہفتہ ہی لگیں اور اگر آپ غریب ہیں اور اس لئے نہیں ٹھر سکتے تو یہاں بھی توکل کا قصہ ہے - ذمہ داری آپ کی نہیں ہوسکتی آپ کو یہ سمجھنے کا حق نہ ہوگا کہ میں نے یہاں اجازت لے کر قیام کیا تھا تو بس میری ذمہ داری ہوگی - لطافت فہم ؛ خشیت حق ادب وعظمت الٰہی فرمایا کہ خدا نے ہم کو عمل کے لئے پیدا کیا ہے سوالات کے لئے نہیں پیدا کیا عمل کا طریقہ جب معلوم ہے پھر سوالات کا کیا غرض ہے جس کی عظمت قلب کے اندر ہوتی ہے اس کی تجویزوں پر