ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
والا نے یہ جواب تحریر فرمایا تھا - نثر میں لطف نظم کا پیدا کیا تھا - غزلنامہ جو کشف استعداد فطری کے اعتبار سے ازلنامہ ہے پہنچ کروجدد طرب میں لایا - خدا تعالیٰ آپ کے سب مقاصد پوری فرما دے کیر اضاعۃ وقت میں بھی اطاعت بخت کا مسئلہ حل ہوا کہ انسان تقدیر حق کے سامنے عاجز ہے کہ ارادہ تو کیا تھا ضبط اوقات کا اور ہوگیا خبط اوقات انشاء اللہ اس مسئلہ کا منکشف ہونا بھی ترقی کا زینہ ہوگا علی سجاد صاحب کا بھی ماشاء اللہ سجادہ رنگین ہونے لگا آشفتہ کن اشرف علی - نظر کی دوقسم فرمایا کہ ایک نظر تو محبت کی خوردبین ہوتی ہے جس سے چھوٹا ہنر بھی بڑا نظر آتا ہے - اسی طرح ایک نظر خوردہ بین ہوتی ہے جس سے چھوٹا عیب بھی بڑا دکھائی دیتا ہے - دوسرے پر ہنسنے کی خرابی فرمایا کہ دوسروں پر ہنسنا نہ چاہئے اکثر دیکھا ہے جو جس پر ہنسا خود اس عیب یا مصیبت میں بمتلا ہوا - بالکل مامون ہوجانا کفر ہے فرمایا کہ دیوبند میں طالب علمی کے زمانہ میں مجھ پر ایک مرتبہ خوف غالب ہوا - بعد مغرب حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ حضرت کوئی ایسی بات فرمادیجئے جس سے اطمینان ہوجاوے کہ ہاں خاتمہ ٹھیک ہو جائے گا فورا فرمایا کہ نہیں کفر کی درخواست کرتے ہوئے بالکل مامون ہوجانا کفر ہے - لحاظ و وجایت سے کام لینا مناسب نہیں فرمایا کہ آج کل اکثر لحاظ سے کام نکالاجاتا ہے میں اس کو پسند نہیں کرتا بلکہ جو میرا لحاظ کرتا ہے اس سے مجھے اور بھی شرم آتی ہے کہ اس کے اوپر اپنی وجاہت کا دباؤ ڈال کر کام نکالوں اور میں ایسی جگہ جہاں مجھ کو وجاہت کے اثر کا ذرا گمان ہو کچھ کہتا کہ دباؤ نہ پڑے اور جگہ تو وجاہت کے لئے باعث ہوتی ہے اور میرے لئے وجاہت سخت مانع ہوتی ہے اکثر بالکل حیب ہوجاتا ہوں -