ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
ثواب موجود ہے سو اس تضاعف کی تحصیل بدوں سفر ممکن نہ ہو سفر کی بھی اجازت ہے - بخلاف دوسرے مشاہدہ کے ( مثلا کوہ طور ۔ کربلا اجمیر وغیرہ ) وہاں کوئی دلیل ثواب کی نہیں اس لئے وہاں اس نیت سے سفر کرنا امر غیر ثابت اعتقاد ہے - تہزیب یہ کہ بلا ضرورت دوسرے سے فرمائش نہ کرے فرمایا کہ تہزیب کی بات یہ ہے کہ جو کام کر سکے اس کی فرمائش دوسرے سے نہ کرے - بس اس کام کو دوسرے سے کہے جو بغیر اس کے ممکن نہ ہو - وہ بھی بشرط اپنی ضرورت اور اس کی سہولت کے - خبررؤیت ہلال کی اشاعت میں مبالغہ مناسب نہیں فرمایا کہ میں اس کا مخالف ہوں کہ ایک مقام کی خبر رویت ہلال دوسرے مواضع میں اس طرح اشاعت کی جاوے کہ اس میں غلو ومبالغہ ہو اس میں غلطاں وپیچاں رہیں جس سے اکثر تشویش ومخالفت بڑھ جاتی ہے - دنیا کی حقیقت ََِِ۔۔ فرمایا کہ دنیا کی حقیقت ہے حظوظ ولذات نفسانیہ مضرہ آخرت میں مشغول ہونا - محافظت مجاہدین بھی جہاد ہے فرمایا کہ محافظت مجاہدہن بھی جہاد ہے - بعض مواقع جواز غیبت فرمایا کہ اگر کسی سے امداد کی توقع ہوتو وہاں ظالم کی شکایت جائز ہے اگر کسی سے اس کی بھی توقع نہ ہو وہاں بھی شفائے غیظ کے لئے ظالم کی برائی کرنا جائز ہے - مگر جہاں شفائے غیظ نہ ہو نہ کسی تم پر ظلم کیا ہو وہاں محض بلاوجہ غیبت کرنا اور تاویل کرنا اور تاویل کر کے اپنے فعل کو مباح میں داخل کرنا سراسر تلبیس وخداع ہے - مال کی حقیقت فرمایا صاحب مال کی قدر کرو مال کی زندگی کا سہارا ہے اسکو ہوش وعقل کے ساتھ