ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
گلے خوشبوئے در حمام روزے رسید از دست محبوبے بد ستم بدو گفتم کہ مشکی یا عنبری کہ از بوئے دلاویز تو مستم بگفتا من گل ناچیز بودم ولیکن مدتے با گل نشستم جمال ہمنشیں در من اثر کرد وگرن من ہماں خاکم کہ ہستم عدن پابندی نماز کا علاج ایک صاحب نے عرض کیا کہ نماز کی پابندی نہیں ہوتی فرمایا کہ اس کے دو علاج ہیں - ایک سہل ایک مشکل - مشکل علاج یہ ہے کہ اپنے اوپر کوئی جرمانہ مقرر کرے جو نہ اس قدر زیادہ ہو کہ پابندی کے ساتھ اس کا ادا ہونا ہی مشکل ہوا اور نہ اس قدر کم ہو کہ نفس پر شاق ہی نہ ہو - یہ علاج تو مشکل ہے کیونکہ خود اپنے اوپر سزا جاری کرنا مشکل کام ہے دوسرا علاج سہل یہ ہے کہ جس سے عقیدت ہو اس کے پاس کچھ دن رہے - اس سے ان شاء اللہ خود بخود اصلاح ہوجاوے گی - تسخیر اور قبولیت عند اللہ کا فرق فرمایا کہ تسخیر اور قبولیت عند اللہ یہ فرق ہے کہ جو عملیات وغیرہ سے تسخیر کی جاتی ہے اس کا اثر فوری ہوتا ہے دیر پانہیں ہوتا اور مقبولیت عند اللہ کا اثر روز بروز ہوتا جاتا ہے اور کبھی زائل نہیں ہوتا - جیسے ایک تو ملمع ہوتا ہے کہ شروع شروع میں گو اصلی کندن سے بھی زیادہ اس میں آب وتاب ہوتی ہے لیکن جب جھول اتر جاتا ہے تو پھر وہی تانبہ بر خلاف اس کے جو تانبہ کیمیا کے ذریعہ سے سونا بن جاتا ہے اس کے جگر تک اثر پہنچ جاتا ہے سونا ہونے کی خاصیت کبھی زائل نہیں ہوتی - امردوں کے ساتھ عشق میں ظلمت زیادہ ہے بہ نسبت عشق زناں کے فرمایا کہ عورتوں کا عشق خواہ حرام ہو لیکن وجدانا اس کی ظلمت میں پھر بھی ایک قسم کی کمی ہوتی ہے بخلاف امردوں کے عشق کے کہ اس میں ظلمت شدید ہوتی ہے کیونکہ عورتیں گو نا محرم ہوں لیکن کسی حال میں کسی شخص کے لئے تو محل تمتع ہیں - امرد تو کسی شخص کے لئے کسی حال میں محل تمتع فطرۃ ہیں ہی نہیں - عشق زناں تو مشابہ تہ خانہ کی تاریکی کے ہے کہ اس کی