ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
انہماک نہ ہونے پاوے باقی اپنے اوپر سختی نہ ڈالے مثلا غلبہ نیند کا ہے سورہے اس کے خلاف کرنے سے بعض لوگ مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں بعضے مجنوں ہوگئے بعضے مرگئے حصت وحیات کی بڑے حفاظت رکھنی چاہئے یہ وہ چیز ہے کہ پھر کہا میسر - زندگی بڑی قدر کی چیز ہے فرمایا کہ حضرت علی سے کسی نے پوچھا کہ آپ کو یہ زیادہ پسند ہے کہ آپ بچپن میں اتقال کرجاتے اور جنت یقینی ملتی یا یہ پسند ہے کہ بالغ ہو کر خطرہ میں پڑے فرمایا کہ بالغ ہو لر خطرہ میں پڑنا پسند ہے اگر بچپن میں انتقال ہوجاتا تو اس وقت معرفت تو حق سبحانہ تعالیٰ کی نہ ہوتی اب گو خطرہ میں ہیں لیکن معرفت تو حق تعالیٰ کی نصیب ہوئی آگے جو محبوب کی مرضی ہو پھر فرمایا کہ واقعی زندگی بڑی ادر کی چیز ہے - عمر عزیز لائق سوز وگداز نیست ایں رشتہ را سوز کہ چندیں دراز نیست اسی واسطے میرے نزدیک صحت کی حفاظت نہایت ضروری چیز ہے چاہے توفیق اعمال نافلہ کی بھی نہ ہو لیکن جب راحت اور آرام میں رہے گا تو محبت حق تعالیٰ کے ساتھ پیدا ہوگی اور انسان عہد احسان ہے جب مشاہدہ کرے گا کہ مجھے چین یا آرام دیا ضرور کشش پیدا ہوگی - ( ف ) چنانچہ استعمال نعمت کے وقت قلوب میں بے اختیار حق تعالیٰ شانہ کی محبت پیدا ہوتی ہے - دوسروں سے دعا کرانے کی ترغیب فرمایا کہ حدیث شریف میں ہے کہ اپنی دعا سے زیادہ اپنے بھائی مسلمان کی دعا اس کے حق میں قبول ہوتی ہے اس لئے دوسروں ضرور دعا کرائے - بزرگوں کا فیض جانوروں پر بھی ہوتا ہے فرمایا کہ میں نے حضرت حاجی صاحب سے سنا ہے کہ ایک بزرگ مشغول بحق بیٹھے ہوئے تھے ایک کتا سامنے سے گزرا اتفاقا اس پر نظر پڑگئی ان بزرگ کی یہ کرامت ظاہر ہوئی کہ اس نگاہ کا اس کتے پر اتنا اثر پڑا کہ جہاں وہ جاتا تھا اور کتے اس کے پیچھے پیچھے ہولیتے تھے اور جہاں بیٹھتا تھا سارے کتے حلقہ باندھ کر اس کے ارد گرد بیٹھ جاتے تھے ہنس کر فرمایا کہ وہ