ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
بالکل خلوص کے خلاف اور نہایت تکلیف دہ چیزیں ہیں - وساوس نامہ اعمال میں بطور حسنات درج ہوں گے ایک ضعیف العمر صاحب کا جو مرض موت میں مبتلا تھے ہجوم وساوس کی شکایت کا خط آیا حضرت نے نہایت تسلی کا خط لکھا اور تحریر فرمایا کہ وساوس سے ہر گز پریشان نہ ہوں آپ دیکھیں گے کہ یہ آپ کے اعمال میں بطور حسنات درج ہوں گے - فرق درمیان استغراق ونوم فرمایا کہ استغراق مشابہ نیند کے ہے اگر ہئیت صلوۃ پر نہ ہو تو وضو ٹوٹ جائے گا اسی طرح اگر وجد اور بے ہوش ہو کر گر پڑے تو وضو ٹوٹ جائے گا - استغراق اور نوم می صرف یہ ہے کہ استغراق میں قلب بیدار بحق ہوتا ہے نہ کہ بیدار بہ خلق حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نوم نعاس کی حد تک ہوتی تھی - نوم کی حد تک نہیں - اس لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سونے سے وضو نہیں ٹوٹتا تھا - رنڈیوں کے نماز جنازہ کا حکم فرمایا کہ مولاما شاہ عبد العزیز صاحب سے کسی نے مسئلہ پوچھا کہ رنڈیوں کی نماز جنازہ جائز ہے یا نہیں فرمایا کہ رنڈوں ( یعنی ان کے آشناؤں ) کی تو نماز جنازہ پڑھتے ہو پھر دونوں میں فرق کیا ہے - رشوت سے معافی کا طریقہ اس کا تذکرہ ہونے لگا کہ رشوت سے توبہ کرے تو معاف کس طرح کرائے فرمایا کہ ڈھونڈ ڈھونڈ کرا اداء کرے یا معاف کرائے - اگر پتہ نہ چل سکے تو اشتہار چھپوائے کہ میرے ذمہ جن کے حقوق ہوں لے لے یا چھوڑ دے - پھر فرمایا کہ بڑا مفتی قلب ہے جب خوف ہوتا ہے تو سب تدبیریں ادائے حقوق کی سوجھنے لگتی ہیں - اپنے شیخ کی طرف دوسروں کو ترغیب دینے کا طریقہ فرمایا کہ طالب کو مطلوب نہیں بنانا چاہئے اس سے بجائے نفع کے نقصان ہے امر دین