ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
اندریں رہ می تراش دمی خراش تادم آخر دمے فارغ مباش تادم آخر دمے آخر بود کہ عنایت باتو صاحب سربود کوئے نامیدی مرد کا مید ہاست سوئے تاریکی مرد خورشید ہاست 9 - ایک عریضہ کے اخیر میں طوالت عریضہ کی معزرت چاہی تھی تو تحریر فرمایا کہ کہیں طول زلف محبوب کسی کو ناگوار ہوتا ہوا دیکھا ہے - 10 - مولوی ظفر صاحب کو ایک بار تحریر فرمایا برخوردار اپنی حالت کو نہ دیکھو کرم حق کو دیکھو - حالت تو کسی کی بھی کامیابی کے لئے کافی نہیں اطمینان رکھو ان شاء اللہ کامیابی یقینی ہے - 11 - حضرت خواجہ صاحب ڈپٹی کلکڑی کے امتحان کی مصیبت میں تھے چونکہ دلچسپی نہ تھی اس لئے کامیابی نہایت دشوار تھی - ایک عریضہ میں پریشانی کا اظہار کیا - تو تحریر فرمایا کہ ہمت نہ ہار یئے دلجمعی کے ساتھ گو ناگوار ہو کوشش کیجئے حیف باشد دل دانا کہ مشوش باشد - امتحان کو ضرور پاس کر لینا چاہئے تاکہ اہل دنیا کی نظر میں ذلت نہ ہو - اس مردار دنیا کو حاصل کر لینے کے بعد چھوڑنا چاہئے تارک الدنیا ہونا چاہئے نہ متروک الدنیا 12 - ترک ملازمت کے لئے بہت مرتبہ حضرت خواجہ صاحب نے عرض کیا لیکن کبھی مشورہ نہیں دیا بلکہ اکثر یہ شعر فرمایا - چونکہ بر مخیت بہ بدوبستہ باش چوں کشاید چابک وبر جستہ باش اخیر میں تبدیل محکمہ کا مشورہ دیا - اکثر فرمایا کہ اگر کوئی شخص ناجائز نوکری میں بنتلا ہو تو ااس کو یک لخت ملازمت ترک نہ کردینا چاہئے بلکہ کسی اور ذریعہ معاش کے فکر میں رہے اور جب کوئی حلال ذریعہ میسر آجاوے فورا چھوڑ دے اس سے پہلے ہرگز نہ کرے - کیونکہ اب تو ایک ہی بلا میں مبتلا ہے جب کوئی ذریعہ معاش نہ رہے گا تو سینکڑوں بلاؤں میں بنتلا ہوجاوے گا - ایں بلا ہائے بزرگ - اگر برابر حلال ذریعہ کی فکر میں رہے گا اور توبہ استغفار کرتا رہے گا تو امید ہے کہ مواخذہ نہ ہوگا - 13 - ایک مرتبہ حضرت خواجہ صاحب نے چند غزلیات تصنیف کر کے حضرت والا کی خدمت میں ارسال کی تھیں اور اس تصنیف میں تضیع اوقات کی بھی شکایت کی تھی اس پر حضرت