ملفوظات حکیم الامت جلد 23 - یونیکوڈ |
|
میلے کر ڈالتے ہیں دھوبی انہیں پھر دھو دیتا ہے -
3 - ایک بار جناب خواجہ صاحب نے عرض کیا کہ حضرت ایک تو مریض ہوتا معمولی
زکام کھانسی جاڑا بخار اور ایک ہوتا ہے تب دق کا مریض - احقر دق کا مریض ہے اور بہت
زیادہ توجہ کا محتاج فرمایا کہ مبارک ہو یہ نسبت باطنی ہے کیونکہ نسبت باطنی بھی تب دق کے مشابہ
ہوتی ہے جو گوشت پوست ہڈیوں تک سرایت کرجاتی ہے یہی خاصہ تب دق کا ہے -
4 - ایک بار عرض کیا کہ حضرت قلب عجب ڈانوں ڈول حالت میں رہتا ہے فرمایا
اصلی قلب تو آپ ہی کا ہے کیونکہ قلب تو اسی کو کہتے ہیں جو ایک حالت پر نہ رہے
5 - ایک عریضہ میں لکھا تھا کہ سخت الجھن ہوتی ہے تحریر فرمایا کہ یہ الجھن مقدمہ ہے
سلجھن کا ان مع العسر یسرا - کیونکہ قبض آمد دردے - بسط ہیں -
6 - ایک صاحب نے اپنی حالت تحریر کی تھی جس میں تلوین کی شکایت درج تھی کیا بلیغ
جواب تحریر فرماتے ہیں کہ مجموعی حالت قابل شکر ہے جس کے سب اجزاء ایک ہی دریائے
محبت کی موجبیں ہیں جن کی حرکت بھی پر بہادر اور سکون موجب قرار - مبارک دل وجان
سے دعا کرتا ہوں کام میں لگے رہئے
7 - ایک شخص کو تحریر فرمایا تھا سب حالات محمود ہیں صرف تلوین کا تمیکن سے مبدل ہونا
باقی ہے سو ان شاء اللہ اسی طرح ہورہے گا - ہانڈی میں کیسے کیسے جوش اٹھتے ہیں اور یہ سب
علامات ہیں اس کے قطع منازل کی تکمیل کی طرف پھر آخر میں خود کیسا سکون ہوجاتا ہے یہ اس کی تمیکینی حالت ہے - کلیۃ احزاں شودروذے گلستان غم مخور -
خالی گانا بطور خود تنہائی میں جیسا کہ آپ نے لکھا ہے کچھ مضائقہ نہیں - کہ نوشید جو شید مسنی کنید
یہ بھی تحریر تھا اس شخص کے خط میں کہ حضور کے تذکرہ میں اپنے باطنی حالات بھی کہہ ڈالتا
ہوں جو بحیثیت اظہار اسرار کے مضر ہے اس کی بابت تحریر فرماتے ہیں کہ کسی ناکارہ کے تذکرہ میں
اگر اپنا اظہار حال ہوجاوے تو چکونکہ بقصد نہیں اس لئے مذموم نہیں کہ عشق دمشک رانتوں نفتن
8 - ایک بار عدم انضباط اوقات کی شکایت پر تحریر فرمایا کہ حالت موجودہ ہی میں آپ کو
کامیابی کی بشارت دیتا ہوں ان شاء اللہ آپ ہرگز محروم نہ رہیں گے اس قول کی دلیل یہ ہے -