نمونے کے انسان |
زرگان د |
|
اعلان امیر المومنین وسید المجاہدین حضرت سید احمد شہید قدس سرہ کے سفر حج کا تذکرہ عجیب و غریب روشن حالات سے معمور ہے،یہ تذکرہ ہم حضرت سید صاحب کے حالات و واقعات پر مشتمل کتاب ’’وقائع سید احمد شہید‘‘سے اخذ کرکے مرتب کررہے ہیں،یہ کتاب اسی جماعت کا مرتب کیا ہوا مجموعہ ہے جس کو سید صاحب کے مسترشد خاص نواب وزیر الدولہ مرحوم(والی ریاست ٹونک)نے سید صاحب کی وقائع نگاری اور تاریخ نویسی کے لئے مقرر کیاتھا،اس میں سید صاحب کے بعض اعزہ آپ کے رفقاء سفر وجہاد اور آپ کے خدام تھے،ہر ایک اپنی معلومات اور چشم دید واقعات بیان کرتا اور کاتب اسے لکھ لیتا،یہ مجموعہ حضرت سید صاحب اور ان کی دعوت وتحریک سے متعلق مراجع میں سب سے وسیع ذخیرہ ہے۔(اعجاز احمد اعظمی) متذکرہ بالا نوٹ حضرت مولانا اعجاز احمد اعظمی صاحب نوراللہ مرقدہ نے ’’کاروان حرم‘‘ نامی زیر ترتیب مجموعے پر لگایا تھا۔مولانا نے ’’کاروان حرم‘‘ کے نام سے سید صاحب کے سفر حج کو مرتب کرنا شروع کیا تھا،جو علوم ونکات جلد دوم میں شائع بھی ہوا ہے،مگر مرحلہ تکمیل تک پہونچے سے قبل مولانا کابلاوا آگیا،اور یہ کام تشنہ رہ گیا، ارادہ ہے کہ مولانا کے اس مصنوبے کو مرحلہ تکمیل تک پہونچایا جائے،سو اس کے لئے مرتب نے کمر ہمت کسی ہے،اور کام بھی شروع کردیا ہے،جلد ہی ان شاء اللہ ’’کاروان حرم‘‘ کتابی صورت میں شائع ہوکر آپ کے ہاتھوں میں ہوگی۔ آپ سے استدعا ہے کہ اس کام کے بخیر وخوبی مکمل ہونے کی دعا فرمائیں۔ محمد عرفات اعظمی